پشین: 55 سالہ شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، انسان جب چاہے اور جہاں چاہے علم حاصل کر سکتا ہے، علم حاصل کرنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے۔اسی بات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ معمر شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔فیض الحق کے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان گزشتہ روز ہوا اور انہوں نے 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں امتحان پاس کیا، معمر شہری پشین کے سرکاری گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوآباد میں چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر فیض الحق کے سکول کے اساتذہ اور عملے نے انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔فیض الحق کا کہنا تھا کہ گھر کی کفالت کے باعث پڑھنے کا شوق پورا نہ کر سکا تھا، میٹرک کرنے کی خواہش سکول کے اساتذہ اور دیگرعملے کی حوصلہ افزائی سے پوری ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیض الحق
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ نے غیر ملکی اردو انٹرنیشنل طلبہ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔ پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔ طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔