یوکرین(نیوز ڈیسک)یوکرین کی حکومت نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ روس نے یوکرین پر مکمل جنگ کے آغاز (فروری 2022) کے بعد سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جس کا ہدف زیادہ تر مغربی علاقے تھے۔

روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روس نے حملے میں 728 ڈرون اور 13 میزائل استعمال کیے، جن میں سے 711 ڈرون اور کم از کم 7 میزائل یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب دنیا جنگ روکنے اور جنگ بندی کی کوششیں کر رہی ہے، مگر روس ان سب کوششوں کو نظر انداز کر رہا ہے‘۔

زیلنسکی نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ روس پر مزید سخت پابندیاں لگائیں، خاص طور پر اس کی توانائی کی صنعت پر، جو روسی حکومت کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے۔

روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یوکرین میں لمبے فاصلے تک مار کرنے والے اور درست نشانے پر لگنے والے ہتھیاروں سے حملے کیے، جن کا مقصد یوکرین کے فوجی ایئر بیس تھے۔ روسی وزارت کے مطابق تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملہ روس کا پچھلے ریکارڈ (550 میزائل و ڈرون) سے بھی بڑا تھا، جو رواں ماہ کے آغاز میں کیا گیا تھا۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے دوبارہ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرینی صدر کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ روس نے حملہ اُسی وقت کیا جب امریکا نے یوکرین کو ہتھیار دینے کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے یوکرین

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔

ڈرون حملے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی 

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر تھا اس لیے نشانہ نہ بنایا جا سکا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بیان کے بعد شدت: روس کا یوکرین پر 728 ڈرونز کے ساتھ سب سے بڑا حملہ
  • ٹرمپ کے بیان کے بعد روسی ردِعمل: 728 ڈرونز کے ساتھ یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا
  • ٹرمپ کو کراراجواب ‘روس نے یوکرین پر میزائلوں کی بارش کر دی
  • روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ، 741میزائل داغ دیے
  • روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ، 741 میزائل داغ دیے 
  • روس کی طرف سے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون اور میزائل حملہ
  • خیبر پختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
  • بنوں میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، ایک خاتون جاں بحق
  • ‘یوکرین کے بارے میں بکواس کر رہا ہے‘، ٹرمپ روسی صدر پر برہم، مزید ہتھیار بھیجنے کا اعلان