پاکستان میں صحت کے شعبے کو مستحکم بنانے اور مقامی سطح پر ادویات کی تیاری میں خود انحصاری کے لیے حکومت نے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے مقامی فارما انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات میں مقامی پیداوار، تحقیق اور بایوٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے نئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے مقامی فارما انڈسٹری کے نمائندوں سے اہم ملاقات کی جس میں وزیراعظم کی جانب سے مقامی فارما کمپنیوں کے ساتھ اشتراک بڑھانے کی ہدایت سے آگاہ کیا گیا۔

خالد حسین مگسی نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مقامی فارما انڈسٹری کو مضبوط بنانے کے لیے اداروں کو تعاون کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ ملک میں صحت کے شعبے میں خود کفالت حاصل کی جا سکے۔

ملاقات کے دوران مقامی سطح پر کمپیوٹر کنٹرولڈ فرمنٹرز کی تیاری اور پیداوار کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بایو کیمیکلز، بایو فارماسیوٹیکلز اور بایو پروٹینز کی تیاری کے لیے تحقیق و ترقی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

خالد حسین مگسی کے مطابق حکومت کا ہدف ہے کہ ادویات کی پیداوار کے لیے امپورٹ پر انحصار کم کرتے ہوئے بایوٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کو فروغ دیا جائے۔

فارما انڈسٹری کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے APIs کی مقامی سطح پر تیاری کا پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے تاکہ بروقت اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی فارما کمپنیوں سے براہِ راست رابطہ کرے اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ملاقات کے لیے شیڈول ترتیب دے تاکہ تمام عملی مسائل اور ضروریات پر جلد پیش رفت ہو سکے۔

حکومت کے ان اقدامات کا مقصد صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرتے ہوئے مقامی ادویات سازی کی صنعت کو فعال اور مضبوط بنانا ہے تاکہ عوام کو معیاری اور سستی ادویات مقامی سطح پر دستیاب ہو سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خالد حسین مگسی فارما انڈسٹری مقامی فارما کے لیے

پڑھیں:

روس کی جانب سے امریکا بھیجے گئے میمو کے بعد ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی ملاقات منسوخ ہو گئی۔

برطانوی اخبار کے مطابق روس کی جانب سے امریکا بھیجے گئے میمو کے بعد ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ ہوئی۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روسی وزارت خارجہ نے بہت زیادہ مطالبات کر دیے ہیں۔

برطانوی اخبار نے کہا کہ روسی وزارت خارجہ کے بہت زیادہ مطالبات نے بڈاپسٹ میٹنگ کو ختم کرنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • این آئی سی وی ڈی، فارما کمپنیوں کے خرچے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے غیر ملکی دورے
  • 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ
  •  نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ
  • شوگر ملز مالکان کیلئے اہم اعلان، پیداوار کی مانیٹرنگ اب الیکٹرانک ہوگی
  • روس کی جانب سے امریکا بھیجے گئے میمو کے بعد ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ
  • سکیورٹی کا مسئلہ ختم ہوگیا؛ وزیراعلیٰ سندھ کی گھوٹکی۔کندھکوٹ پل پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت
  • سام سنگ کا پَتلے اسمارٹ فونز کی پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ
  • وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق