فضائی آلودگی دماغی صحت کےلیے بھی خطرہ، نئی تحقیق میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ آلودہ ہوا میں سانس لینا نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دماغی صحت کےلیے بھی سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔
ڈینش کینسر انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی کے مخصوص اجزاء دماغ میں غیر کینسر زدہ ٹیومر (میننگیوما) کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اولا ہیوڈفلڈ نے بتایا کہ ٹریفک سے نکلنے والے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور انتہائی باریک ذرات (پارٹیکیولیٹ میٹر) جیسے آلودہ عناصر دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ’’یہ انتہائی باریک ذرات اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ خون اور دماغ کے درمیان موجود حفاظتی رکاوٹ کو بھی عبور کرسکتے ہیں، جو براہ راست دماغ کے بافتوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔‘‘
جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ طویل عرصے تک فضائی آلودگی کے ماحول میں رہتے ہیں، ان میں میننگیوما ٹیومر کے امکانات دیگر افراد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ ٹیومر اگرچہ کینسر زدہ نہیں ہوتے، لیکن دماغ پر دباؤ ڈال کر سنگین طبی مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں رہنے والے افراد خاص طور پر اس خطرے سے دوچار ہیں، جہاں ٹریفک سے نکلنے والی آلودگی کی مقدار کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
ڈاکٹر ہیوڈفلڈ نے زور دیا کہ ’’ہماری تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹریفک اور دیگر ذرائع سے ہونے والی فضائی آلودگی کا طویل مدتی اثر نہ صرف نظام تنفس بلکہ اعصابی نظام کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔‘‘
اس تحقیق نے شہری منصوبہ سازوں اور پالیسی سازوں کے لیے ایک نئی تشویش پیدا کردی ہے، جو اب تک فضائی آلودگی کے اثرات کو بنیادی طور پر پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں تک محدود سمجھتے تھے۔ ماہرین صحت اب شہریوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ فضائی آلودگی کے زیادہ اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور ممکنہ حد تک صاف ہوا والے ماحول میں وقت گزارنے کی کوشش کریں۔
یہ تحقیق خاص طور پر پاکستان جیسے ممالک کےلیے اہم ہے جہاں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں، کیونکہ اب یہ صرف پھیپھڑوں کی بیماری تک محدود مسئلہ نہیں رہا، بلکہ یہ دماغی صحت کو بھی براہ راست متاثر کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فضائی آلودگی کے
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
---فائل فوٹوصوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔
کراچی کی فضا میں آج صبح پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔