آزاد کشمیر یونیورسٹی کے طلبا کا کشمیر کاز سے وابستگی کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ ایک خصوصی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفر آباد میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور طلباء سے خصوصی بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق کشمیری طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔ یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ ایک خصوصی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ سیشن کے دوران، طلباء نے کشمیر کاز سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے ہر قیمت پر دوبارہ حاصل کریں گے، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر ہمارا ہو گا۔ طلباء نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مظفرآباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ امتیاز احمد بدعنوانی پر ملازمت سے برطرف
عدالت عظمیٰ آزاد کشمیر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ امتیاز احمد کو بدعنوانی پر ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔
عدالت عظمیٰ آزاد جموں و کشمیر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ امتیاز احمد کو سرکاری ذمہ داریوں میں غفلت، بدعنوانی اور ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ملازمت سے برطرف کرنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے پر جج برطرف
عدالتی فیصلے کے مطابق راجہ امتیاز احمد کو آزاد جموں و کشمیر سول سروس قواعد کے تحتRemoval from Service کی سزا دی گئی، جس کی باقاعدہ منظوری عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں دی گئی۔
راجہ امتیاز احمد کے خلاف ماضی میں بھی مختلف نوعیت کی شکایات اور سزائیں ریکارڈ پر موجود تھیں۔ عدالت نے ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ناقابلِ معافی قرار دیا اور قرار دیا کہ ایسی بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ سرکاری ذمہ داریوں میں کوتاہی اور ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی، خواہ وہ کتنا ہی اعلیٰ عہدے پر کیوں نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کالعدم قرار
اس فیصلے کے بعد راجہ امتیاز احمد کی سرکاری خدمات کا باضابطہ طور پر اختتام ہو گیا ہے، اور انہیں فوری طور پر ملازمت سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ امتیار احمد کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور وقار کو مجروح کرنے پر 3 دن قید کی سزا سنائی کر سزا سنائی گئی تھی، انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ریماکس دیے کہ جج راجہ امتیاز احمد نے منشیات کے مجرم کو خلاف قانون بری کیا۔
جج نے سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف 16 فروری 2023 کو ملزم کو بری کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر جج برطرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سپریم کورٹ عدالت عظمیٰ