Express News:
2025-07-11@13:10:59 GMT

سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو فلمی ہیرو قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

لاہور:

قومی ٹی 20 ٹیم  کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو فلمی ہیرو قرار دے دیا۔

 پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوز میں سلمان علی آغا سے پوچھا گیا کہ اگر آپ فلم بنائیں تو کس کرکٹر کو کس رول میں لیں گے؟۔

سلمان آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بابر اعظم ہیرو ہوں گے، ولن کے کردار کے لیے حارث رؤف بہترین ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی اچھے کامیڈین بن سکتے ہیں، ناکام عاشق کا کردار عبداللہ شفیق کے لیے موزوں ہوگا، سنگر فخر زمان کو لوں گا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ کرکٹر نہ ہوتا تو بزنس مین ہوتا، اگر کوئی جادوئی ہنر مل جائے تو چاہوں گا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غائب کرادوں۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان نے اپنے چھپے ٹیلنٹ کے بارے میں بتایا کہ وہ اچھی شاعری کرسکتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ایک شعر بھی سنایا، ’’منتظر میرے زوال کے ہیں، میرے اپنے بھی کمال کے ہیں‘‘۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان علی

پڑھیں:

حسن علی کا پسندیدہ کپتان کون؟ نام سامنے آگیا

لاہور:پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے نجی ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو میں اپنے پسندیدہ کپتان کا نام بتا دیا۔

حسن علی نے خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت، کامیابیوں اور ٹیم کے ساتھ مضبوط تعلق کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں، جنہوں نے ہمیں چیمپیئنز ٹرافی میں فتح دلائی، ٹیم کو متحد رکھا اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلے۔ ان کے ساتھ وقت گزارنا سیکھنے کا تجربہ تھا۔

حسن علی نے سرفراز احمد کے علاوہ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کو کپتان بنانے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان ایک جارحانہ کپتان ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے 2017 کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فتح سمیت کئی یادگار فتح حاصل کیں جبکہ وہ موجودہ اور سابق کھلاڑیوں میں ایک قابل احترام شخصیت ہیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے لگاتار 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتی تھیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط
  • پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو کن مزاحیہ ناموں سے پکارتے ہیں؟
  • بابر اعظم اوپننگ کریں گے، وکٹ کیپنگ پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
  • کامران اکمل نے ٹیم سلیکشن کے غیر شفاف عمل پر سوال اٹھا دیے
  • بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ کی پیشکش نہیں کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی وضاحت
  • قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بابر اعظم کے ٹیم میں کھیلنے سے متعلق اہم بیان
  • حسن علی کا پسندیدہ کپتان کون؟ نام سامنے آگیا
  • فلمی کردار جو ناظرین کی زندگیوں میں رچ بس گئے
  • عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے:فواد چوہدری