کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کاغذی بازار میں ایک اور عمارت مخدوش قرار دے دی گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) حکام عمارت خالی کروانے پہنچے تو علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

رہائشیوں نے عمارت خالی کرنے سے انکار کیا، 6 منزلہ عمارت کے گیس اور بجلی کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔

لیاری میں گرنے والی عمارت کا مقدمہ درج، ایک ڈائریکٹر کے علاوہ تمام ملزمان گرفتار

مقدمے میں ایس بی سی اے میں سال 2022 سے 2025 تک تعینات 6 ڈائریکٹرز، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 3 بلڈنگ انسپکٹرز کو نامزد کیا گیا ہے

دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں مخدوش عمارتوں سے متعلق اجلاس میں 7 علاقوں میں مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کی گئی۔

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق پہلے مرحلے میں 125 مخدوش عمارتوں کی نشاندہی مکمل ہوچکی، دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7 عمارت مخدوش قرار دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ چوہدری خلیق الزماں کالونی میں 5 اور پنجاب کالونی میں 14 عمارتیں مخدوش ہیں، پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں 5 عمارتیں مخدوش ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کالونی میں

پڑھیں:

کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کھارادر سٹی مال میں لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کھارادر تھانے کی حدود بمبئی بازار اچھی قبر کے قریب سا ت منزلہ رہائشی عمارت سٹی مال میں لفٹ اوپری منزل سے گراونڈ فلور کی جانب آرہی تھی کہ اچانک بیلٹ ٹوٹنے کے باعث لفٹ زمین سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی تفتیش میں ممکنہ فنی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ امدادی ٹیموں نے لفٹ میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔تمام زخمی افراد عمارت کے رہائشی ہیں اور ان کو معمولی زخم آئے ہیں، حالت خطرے سے باہر ہے۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر تجارتی دکانیں جبکہ اوپری منزلوں پر رہائشی یونٹس قائم ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی فنی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ عمارت کے لفٹ سسٹم اور مرمتی ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • NLFوفد کا PTCLوائرلیس کالونی کا دورہ
  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات، حکام بے پروا
  • بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو سے شاہی خطاب واپس، ونڈسر محل خالی کروا لیا
  • نئے گیس کنکشنز کی درخواستوں کی بھرمار، سسٹم بیٹھ گیا
  • گورنر گلگت بلتستان کا فیس بک پیج ڈیلیٹ کروانے کے الزام میں سابق ترجمان گرفتار
  • ماہرہ کے بعد صبا قمر پر بھی بوٹوکس کروانے کے الزامات لگ گئے
  • سوئی ناردرن کمپنی کو چند روز میں 4 لاکھ درخواستیں موصول
  • انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ، علماء و عمائدین سے ملاقات