معذور افراد کے لیے فری لانسنگ ہب کا قیام ایس سی او کی جانب سے انقلابی اقدام ہے۔

اسپیشل کمیونی کیشنز آرگنائزیشن کی جانب سے جنوری 2025ء میں آزاد کشمیر میں معذور افراد کے لیے پہلا فری لانسنگ ہب قائم کیا۔ اس جدید ہب میں معذور نوجوانوں کو مفت ڈیجیٹل مہارتیں اور فری لانسنگ کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

مظفرآباد کی معذور مریم عبداللہ نے مایوسی کو ہرا کر ترقی کی نئی مثال قائم کی ہے۔ پسماندہ علاقے کی باہمت مریم نے فری لانسنگ ہب سے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھا اور بنیادی کمپیوٹر کورس مکمل کرنے کے بعد اب وہ مصنوعی ذہانت کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

پیدائشی معذوری قد کی کمی اور ٹیڑھی انگلیاں مریم کے مصمم ارادوں کے سامنے ہار گئیں۔ اس حوالے سے مریم کا کہنا ہے کہ معذور بچوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا اب ایس سی او نے ہمیں راستہ دیا ہے۔

مریم نے کہا کہ ایس سی او نے ہمیں مفت انٹرنیٹ جدید کمپیوٹرز اور چوبیس گھنٹے بجلی جیسی سہولیات فراہم کیں۔ ایس سی او کی جانب سے نئی گاڑی نے ہمیں تعلیمی ادارے تک پہنچنے کا خواب پورا کیا۔ یہ گاڑی صرف سواری نہیں بلکہ منزل کی طرف امید کا سفر ہے۔ بی اے کے بعد آگے بڑھنے کی کوئی راہ نہ تھی مگر ایس سی او نے منزل دکھا دی۔

مریم جیسی لڑکیاں اب پاکستان کے ہر معذور نوجوان کے لیے امید کی کرن اور مثال بن رہی ہے ۔ ایس سی او کا یہ ہب صرف تربیت نہیں بلکہ اعتماد بحال کرنے اور نوجوانوں کو خواب دیکھنے کا ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔ ایس سی او کا یہ اقدام معذور نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت میں باعزت مقام دلانے کا سنگ میل ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فری لانسنگ ہب ایس سی او کے لیے

پڑھیں:

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح  کی 58ویں برسی منائی گئی

اسلام آباد (خبر نگار) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی بدھ 9جولائی کو منائی گئی۔ فاطمہ جناح بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی چھوٹی بہن تھیں اور وہ 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ محترمہ فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کی جد و جہد میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے آزادی کے بعد پاکستان خواتین تنظیم کی بنیاد رکھی جس نے قیام پاکستان کے وقت ہجرت کر کے آنے والی خواتین کی آباد کاری میں اہم کردار ادا کیا۔ محترمہ فاطمہ جناح9 جولائی 1967ء کو دار فانی سے کوچ کر گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
  • ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
  • 13افراد کےڈوبنےکے واقعہ کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ
  • سعودی عرب میں نوجوانوں کا بول بالا، بزرگ آبادی صرف 2.8 فیصد
  • محکمہ خزانہ بلوچستان میں اسپشلسٹ ونگ کا قیام
  • پاکستانی نوجوانوں کیلیے خوشخبری: میٹا کا اردو میں اے آئی سسٹمز تیار کرنے میں اظہار دلچسپی
  • نوجوانوں میں آنتوں کا کینسر، ایک چھپا ہوا بحران سامنے آگیا
  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن معذور افراد میں سفید چھڑی اور تحفے تقسیم کررہے ہیں
  • مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح  کی 58ویں برسی منائی گئی