خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ تحریک چلانا سب کا جمہوری حق ہے، احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پُرامن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاری کےحوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین خطہ بنائیں گے، صوبے میں صنعتی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کاروباری طبقہ کے پی میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے، نوجوانوں کو درست سمت گامزن کریں گے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ تحریک چلانا سب کا جمہوری حق ہے، احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پُرامن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختونخوا سب کا جمہوری حق ہے فیصل کریم کنڈی سرمایہ کاری کے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو استثنیٰ حاصل نہیں: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔
کے پی کے گورنر اور پی پی پی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج ناکام رہے، بانی پی ٹی آئی کے بچے پُرامن احتجاج کرتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ اگر بچے قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے ان ٹچ ایبل نہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف جیسا کرے گی ویسا بھرے گی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس پاکستانی شہریت نہیں تو برطانوی ہائی کمیشن کو دیکھنا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو استثنیٰ حاصل نہیں، اگر پاکستانی شہریوں پر برطانیہ میں برطانوی قانون لاگو ہوگا تو برطانیہ کے شہریوں پر بھی پاکستان میں پاکستانی قانون لاگو ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتار ہوں گے۔