پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پنجاب میں پہلی باربارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، بروقت اور حقائق سے قریب ترین ڈیٹا کے لیے آٹومیٹک رین گیج کی تنصیب کی جائے گی۔سیکریٹری ہاوسنگ نورا الامین مینگل کے مطابق پنجاب میں پہلی باربارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، اس حوالے سے واسا کی تمام ایجنسیوں کو آٹومیٹک رین گیج استعمال کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
آٹومیٹک رین گیج اضلاع میں مناسب مقامات پر نصب کیے جائیں گے، مینوئل پیمانے سے ڈیٹا میں غلطی کا خدشہ اور زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، واسا کی ایجنسیاں7 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہیں۔سیکریٹری ہاوسنگ نورا الامین مینگل کے مطابق بارش کو ماپنے کے لیے مینوئل طریقہ رائج تھا جسے مکمل طور پر تبدیل کر رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فیلڈ میں لایا جائے،نوجوان اینجینیئرز کو انٹرنشپ پر فیلڈ میں لائے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کے بیٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہو گی ، گورنر خیبرپختونخوا اگلی خبروفاق کی پالیسیوں کے باعث سندھ کی توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے، شرجیل انعام میمن وفاق کی پالیسیوں کے باعث سندھ کی توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے، شرجیل انعام میمن عمران خان کے بیٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہو گی ، گورنر خیبرپختونخوا مسلح جدوجہد کشمیریوں کا حق ہے، بھارت حرکتوں سے بازنہ آیا تو اسے مزید ہزیمت اٹھانا پڑیگی، وزیراعظم آزاد کشمیر ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل داخل، ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری علی امین گنڈاپور کا مولانا فضل الرحمن کو اپنے بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج مون سون بارشیں، ملک بھر میں 49بچوں سمیت 104شہری جاں بحق، 413گھر تباہ ہوئے، این ڈی ایم اےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ پنجاب میں پہلی کے لیے
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
فوٹوفائلکراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16سے19ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔