عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آغا سید مجتبٰی الموسوی نے حضرت امام زین العابدین (ع) کے سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امام زین العابدین (ع) نے اپنے کردار و عمل سے معرکہ کربلا کے فکر و پیغام کو جاویدان کردیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

یوم شہادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے سرینگر میں جلوس عزاء

یوم شہادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے سرینگر میں جلوس عزاء

یوم شہادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے سرینگر میں جلوس عزاء

یوم شہادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے سرینگر میں جلوس عزاء

یوم شہادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے سرینگر میں جلوس عزاء

یوم شہادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے سرینگر میں جلوس عزاء

یوم شہادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے سرینگر میں جلوس عزاء

یوم شہادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے سرینگر میں جلوس عزاء

اسلام ٹائمز۔ سید الساجدین حضرت امام زین العابدین (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان  کے اہتمام سے وادی بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کا سب سے بڑا اجتماع شالیمار سرینگر میں منعقد ہوا جہاں مجلس حسینی کے بعد عظیم الشان جلوس ذوالجناح انجمن شرعی شعیان کے سربراہ مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں برآمد ہو کر امام باڑہ گلشن علی شالیمار میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقعہ پر باغ زینب شالیمار میں عزاداروں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آغا سید مجتبٰی الموسوی الصفوی نے حضرت امام زین العابدین (ع) کے سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ امام زین العابدین (ع) نے اپنے کردار و عمل سے معرکہ کربلا کے فکر و پیغام کو جاویدان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امام سجاد (ع) جیسی برگزیدہ شخصیت پیغام کربلا کی ترویج کے لئے میسر نہ ہوتی تو شہداء کربلا کی عظیم قربانیاں محض ایک داستان کی صورت میں تاریخ اسلام میں رقم ہوچکی ہوتی اور پیغام عاشورا ایک تحریک کی شکل میں رواں دواں نہ ہوتا۔

مولانا آغا سید مجتبٰی نے کہا کہ ائمہ معصومین (ع) کی جدوجہد کا بنیادی ہدف دین و شریعت کو اپنی حقیقی شکل میں رہتی دنیا کے لئے محفوظ کرنا تھا، وقت کے حکمرانوں سے معصومین (ع) کی مخاصمت کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ حکمرانوں کی پالیسیاں دین و شریعت کے منافی ہوا کرتی تھیں اور ائمہ معصومین حکمرانوں کو جرأت مندی کے ساتھ ٹوکتے رہتے تھے۔ یہی روش حضرت امام زین العابدین (ع) کی شہادت کا بنیادی سبب تھا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا کے بعد حضرت امام زین العابدین (ع) کی تمام تر توجہ شہداء کربلا کے مقدس نصب العین کی تشہیر و ترویج کی طرف مبذول ہوئی۔ اس سلسلے میں امام عالیمقام (ع) نے حکومت وقت کے خونین عزائم کے باوجود جرأت مندانہ طور پر امت مسلمہ کو عاشورائے حسینی کے پیغام و فکر سے روشناس کرایا۔ آغا سید مجتبٰی کہا کہ شہداء کے قربانیوں کا تقدس اور شہداء کے نصب العین کی حفاظت امام سجاد (ع) کے سیرت و کردار کا وہ روشن پہلو ہے جو برسر جدوجہد مظلوم اقوام کے لئے مشعل راہ ہے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی مناسبت سے سرینگر میں جلوس عزاء یوم شہادت امام زین العابدین حضرت امام زین العابدین مولانا آغا سید نے کہا کہ کربلا کے

پڑھیں:

پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی

لاہور:

پنجاب کی حکومت نے صوبے میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔

حکومت پنجاب نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب نے واضح تردید کی ہے اور حکومت نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لیے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے کہا کہ آئمہ مساجد و علمائے کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کے لیے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

حکومت نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے لہٰذا عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • ولادت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے مدرسہ امام علی قم میں نشست کا انعقاد
  • پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی