9 مئی کیس میں جنہیں سزا سنائی گئی وہ بھی میری طرح بے گناہ ہیں، شاہ محمود
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے مقدمے میں بریت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی بے گناہی کی شہادت دے دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے نو مئی شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں عدالت کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے پر شاہ محمود قریشی نے ردعمل جاری کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت میں قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار تھا کہ 9 مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنے دیگر ساتھیوں کی سزاؤں کا سن کر دل رنجیدہ ہے کیونکہ وہ بھی میری طرح دیگر ساتھی بھی بے قصور ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ محمود
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ (پی کے ایل آئی) میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔جیو نیوز کےمطابق شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہورکی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔
تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ پتے کی پتھری کے باعث اسپتال میں داخل ہوا ہوں، میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں اور ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے لہٰذا چاہنےوالوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
مزید :