چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے تاجک جنرل کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
سٹی 42 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی، جس میں ریجنل سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان اور تاجکستان کے عسکری تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق بھی کیا گیا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
تاجک جنرل نے پاک افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور پہلے نائب وزیر دفاع میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تاجک مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔