دشمن کو ہماری قومی یکجہتی، اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کی۔اس موقع پر انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو قوم کی کامیابی قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ قوم بلا مذہبی امتیاز دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے،پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ تاریخ اور قومی نصب العین کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا وطن کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
ملی یکجہتی کونسل کا قومی مشاورتی اجلاس
اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چئیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس

اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس اسلامی تحریک کی میزبانی اور کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کے زیر صدارت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں لیاقت بلوچ نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے، جبکہ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چئیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہ، کونسل کی مرکزی کابینہ اور بعض صوبائی صدور بھی شریک تھے، آخر میں پرہجوم میڈیا کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔