عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ پا فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان کی زیرِ میزبانی مضبوط ربط، محفوظ امن کے عنوان سے ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے،
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کانفرنس میں شریک ہونے والے اعلی عسکری حکام کا خیر مقدم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا اور کہا کہ درپیش چیلنجز کے تناظر میں اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد اہمیت کا حامل ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے پر عزم ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلی عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے مقاصد میں بہتر اقدامات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کا فروغ شامل ہے، ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا مقصد باہمی تعاون کی مضبوطی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی اے پی سی بلائے تو ہم جائیں گے: میاں افتخار حسین پی ٹی آئی اے پی سی بلائے تو ہم جائیں گے: میاں افتخار حسین وفاق خیبرپختونخوا پر نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا، علی امین گنڈا پور کاپھر وار پاک ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ، اسرائیلی مظالم پر اظہار تشویش خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل بھارتی پارلیمنٹ میں بہار متنازع قانون پر شدید احتجاج، کانگریس کا انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ راولپنڈی:غیرت کے نام پر قتل 17 سالہ لڑکی کی قبرکشائی کا حکم،والدین،بہن بھائی اور سسر قتل میں شاملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :