چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور فلپائن کے فوجی تعاون کی مضبوطی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد کو مضبوط کرنے اور کسی کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی تعیناتیوں اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔اس سے نہ تو مسئلہ حل ہوگا اور نہ ہی چین خوفزدہ ہوگا اور یہ ایشیا پیسیفک کے ممالک کی امن، ترقی اور استحکام کی مشترکہ امنگوں کے بھی منافی ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ فلپائن کو دوسرے ممالک کے ساتھ دفاعی سلامتی تعاون کرتے وقت کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے، بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، یا محاذ آرائی کو بھڑکانا اور علاقائی تناؤ میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔ ہم فلپائن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سمندر سے متعلق معاملات پر کشیدگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنا بند کرے، اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مثبت اقدامات اختیار کرے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگری پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے ناموں کی فہرست فوری طلب کر لی عوام کیلئے اچھی خبر، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان امن کا مستقبل نوجوانوں سے ہے، چینی صدر حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے شرائط عائد کردیں، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحیرہ جنوبی چین کے کرنے کے
پڑھیں:
کپڑے سلوانے آنیوالی خاتون سے درزی کی زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا
—فائل فوٹوفیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمے میں مقامی درزی کو گرفتار کر لیا گیا۔
درزی نے خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا، جب وہ کپڑے سلائی کے لیے دینے آئی تھی۔
ملزم نے نازیبا ویڈیو کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کر کے پیسے اینٹھنے کی کوشش بھی کی۔