اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر تشدد دہشت گردی ہے، فرانس
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ابراہام نے لکھا کہ ایک اسرائیلی آبادکار نے ابھی ابھی عودہ ہتھلین کو سینے میں گولی ماری ہے، ایک قابلِ قدر کارکن جس نے ہمیں مسافر یطا میں نو ادر لینڈ فلم بنانے میں مدد دی۔ مغربی کنارے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینی اور لگ بھگ 5 لاکھ اسرائیلی آبادکار رہتے ہیں، یہ آبادیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی حکما نے مغربی کنارے میں آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم میں شامل ایک فلسطینی کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں نے پیر کے روز عودہ محمد ہتھلین کو قتل کیا، جو ایک استاد تھے، اسرائیلی پولیس نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن یہ واضح طور پر نہیں کہا کہ ہتھلین کو آبادکاروں نے قتل کیا۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فرانس اس قتل کی انتہائی سختی سے مذمت کرتا ہے، اور ان تمام جان بوجھ کر کیے جانے والے پرتشدد اقدامات کی بھی، جو انتہا پسند آبادکار فلسطینی آبادی کے خلاف کر رہے ہیں اور جو مغربی کنارے میں روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، یہ پرتشدد کارروائیاں دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں۔ ترجمان نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث افراد کو فوری سزا دیں، جو مکمل استثنیٰ کے ساتھ جاری ہیں، اور فلسطینی شہریوں کا تحفظ کریں۔
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت تعلیم نے اسرائیلی آبادکاروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہتھلین کو ام الخیر گاؤں پر حملے کے دوران قتل کیا، جو مقبوضہ علاقے کے جنوب میں الخلیل کے قریب واقع ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کرمل کے قریب ایک واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جو ام الخیر کے قریب ایک بستی ہے، اور ایک اسرائیلی کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ عودہ ہتھلین مسافر یطا کے رہائشی تھے، جو الخلیل کے جنوب میں پہاڑیوں پر واقع دیہات کا ایک سلسلہ ہے، جسے اسرائیل نے فوجی زون قرار دے رکھا ہے۔
اس علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مکانات کی مسماری کو روکنے کی کوششوں کو نو ادر لینڈ نامی دستاویزی فلم میں دکھایا گیا، جس نے مارچ میں آسکر ایوارڈ میں بہترین دستاویزی فلم کا انعام جیتا تھا۔ فلم کے اسرائیلی شریک ہدایت کار، یووال ابراہام نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ایک مسلح شخص کو لوگوں کے ایک گروپ سے الجھتے ہوئے دکھایا گیا، اور عبرانی و عربی میں چیخنے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔
ابراہام نے لکھا کہ ایک اسرائیلی آبادکار نے ابھی ابھی عودہ ہتھلین کو سینے میں گولی ماری ہے، ایک قابلِ قدر کارکن جس نے ہمیں مسافر یطا میں نو ادر لینڈ فلم بنانے میں مدد دی۔ مغربی کنارے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینی اور لگ بھگ 5 لاکھ اسرائیلی آبادکار رہتے ہیں، یہ آبادیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھی جاتی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے اعداد و شمار پر مبنی ایک جائزے کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں یا آبادکاروں کے ہاتھوں کم از کم 962 فلسطینی، جن میں عام شہری اور مزاحمت کار دونوں شامل ہیں، شہید ہو چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی آبادکاروں اسرائیلی آبادکار قتل کی
پڑھیں:
فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
جنوب مغربی فرانس میں جنگلاتی آگ کے پھیلنے کے باعث 43,000 سے زائد رہائشیوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکاچون بے اور جزیرہ نما کیپ فیرٹ کے قریب سب سے بڑی آگ نے 8,700 ایکڑسے زیادہ رقبے کو جلا دیا ہے۔
رات بھر آگ لگنے کے بعد حکام نے پورے جزیرہ نما کیپ فیرٹ کو خالی کرنے کا حکم دیا۔
مقامی حکام کے مطابق ہمسایہ خطوں میں بسکاروس کے قریب ایک علیحدہ جنگلاتی آگ نے 2,500 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا ہے جس سے 23,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں رہائشی، کیمپرز اور چھٹیاں منانے آئے سیاح شامل ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر کہا کہ فرانس نے یورپی یونین کے شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کر دیا ہے۔