آج 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں ہوئی ہیں؛ عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے مقدمات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، آج قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی فتح کا دن ہے۔آج قانون کی جیت ہوئی ہے، اس ملک میں انصاف کے نظام کی جیت ہوئی ہے۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود تھے، حملہ آوروں اور بلاوائیوں نے اس روز دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، بلوائیوں نے قانون نافذ کرنے والے افسران کو زخمی کیا، توڑ پھوڑ کی اور جلائو گھیرائو کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا طویل عرصے تک ٹرائل ہوا، عدالت کے سامنے تمام شواہد پیش کئے گئے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، فیصل آباد میں دفاعی اداروں کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ وہ قانون سے مبرا ہیں، وہ اس طرح کے حملے کریں گے اور کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوگی، آج ان کے خدشات غلط ثابت ہوئے ہیں۔ ان سزائوں کے بعد آئندہ کوئی جرات نہیں کرسکے گا کہ وہ دشمن کے ہاتھ مضبوط کرے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان لوگوں نے جو زبان استعمال کی اور جو کچھ کیا وہ تمام چیزیں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیں، روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا ماسٹر مائنڈ جیل میں ہے۔ 9 مئی کے ملزمان نے شہداء کی تکریم تک نہیں کی، ملک کے اندر سازش کے تحت باقاعدہ طور پر نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سزائیں قانون کے مطابق اور فیئر ٹرائل کے تحت ہوئی ہیں۔
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ انہوں نے اجتماعی کوششوں سے یہ مذموم سازش کی تھی، دشمن نے جب بھی حملہ آور ہونے کا خواب دیکھا، ہم نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔یہ لوگ وہ کام کرنا چاہتے تھے جو دشمن بھی نہیں کر سکا۔ لاہور کے جناح ہائوس میں پروفیشنل ڈاکوئوں کی طرح باقاعدہ لوٹ مار کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں ہوئی ہیں، آئندہ کوئی بھی 9 مئی جیسی گھنائونی سازش کرنے کی کوشش نہیں کر سکے گا۔ ان ملزمان کو آئین و قانون کے مطابق سزائیں ہوئی ہیں، اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عطاء اللہ تارڑ نے انہوں نے کہا کہ ہوئی ہیں کہ 9 مئی مئی کے
پڑھیں:
لاہور، محلے داروں میں جھگڑا کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
لاہور:چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے جھگڑے میں سر پر ڈنڈا لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا اور خاتون زخمی ہوئی اور علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کوثر بی بی کے نام سے ہوئی، جن کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تاہم خاتون کی لاش تحویل میں لی۔
ڈی ایس پی غلام دستگیر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق بیگم کوٹ چوکی کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد نے کہا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔