مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف صدر کے بننے یا کسی سیاسی عہدے پر واپسی کا ارادہ رکھنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں صدر آصف علی زرداری کے مستعفی ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جنہیں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی رد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: زرداری مستعفی نہیں ہورہے، فیلڈ مارشل نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، وزیراعظم شہباز شریف

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے واضح الفاظ میں کہا کہ نہ نواز شریف نے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے، نہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔ یہ سب افواہیں اور میڈیا کی من گھڑت کہانیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی سیاسی حالات، وقت اور مواقع کے تحت فیصلے کیے گئے اور ایسا ہی معاملہ صدر زرداری کے انتخاب کا بھی تھا جو پہلے ناقابل تصور سمجھا جاتا تھا۔

عرفان صدیقی نے اس سے قبل ایک پروگرام میں بھی صدر زرداری کے استعفے کی افواہوں کو جھوٹ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نہ زرداری استعفیٰ دے رہے ہیں، نہ عمران خان کے بیٹے آ رہے ہیں، نہ نواز شریف اڈیالہ جا رہے ہیں۔ یہ سب بے بنیاد اور خود ساختہ کہانیاں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو صدر زرداری سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نواز شریف رہے ہیں

پڑھیں:

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ئوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکی نائب صدر وینس اور اریکا کرک کی گلے لگنے کی ویڈیو وائرل، شادی کی قیاس آرائیاں
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • پنجاب حکومت کی وضاحت: مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
  • وزیر اعظم نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی بھی قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا