پیسے جمع کرانے کے باوجود حج سے محروم رہ جانیوالے عازمین کیلئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ویب دیسک : پیسے جمع کرانے کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین انہی پیسوں میں اسی پیکج پر آئندہ برس حج کر سکیں گے، پرائیویٹ حج آپریٹرز نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرا دی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف نے ہوپ کی یقین دہانی کی تصدیق کر دی، گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے عازمین انہی پیسوں میں اور اسی پیکج پر آئندہ برس حج کر سکیں گے۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے، سعودی عرب کے وائلٹ میں ان عازمین کے چار سو نوے ملین ریال موجود ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال پرائیویٹ حج آپریٹرز 63 کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے۔ چھبیس ہزار عازمین پیسے جمع کروانے کے باوجود حج نہیں کرسکے تھے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ای چالان جمع نہ کرانے پر جرمانہ بڑھتاجائیگا، آئی جی کا انتباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-01-5
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میںنئے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کے یکساں نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی سندھ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ہر خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کے ذریعے فوری کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آگاہی اور تنبیہ کے باوجود اگر شہری جرمانہ ادا نہیں کرتے توجرمانے کی رقم بتدریج بڑھتی جائے گی۔غلام نبی میمن نے بتایا کہ 50 اقسام کی خلاف ورزیوں پر جرمانے5 ہزار روپے تک مقرر کیے گئے ہیں تاہم 14 روز کے اندر ادائیگی کی صورت میں50 فیصد رعایت دی جائے گی، یعنی رعایتی مدت میں ادائیگی کرنے پر جرمانہ 2 سے ڈھائی ہزار روپے تک ہوگا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 59 اقسام کی ٹریفک خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جب کہ9 سنگین خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان میں ون وے کی خلاف ورزی، کم عمر ڈرائیونگ، ون ویلنگ اور خطرناک اوورٹیکنگ شامل ہیں، جن پر 5 ہزار روپے سے زاید جرمانہ عاید کیا جائے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات میں بعض غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ بھاری گاڑیوں کے جرمانوں کو موٹر سائیکل یا کار کے ساتھ منسوب کرنادرست نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی کے11 مقامات پر ٹریفک شکایات کے ازالے کے مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں شہری اپنے چالان یا شکایات کا ازالہ کرسکتے ہیں۔