پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر کی شمولیت؛ آپریشنل تیاریوں پر فیلڈ مارشل کا اظہارِ اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر کی شمولیت؛ آپریشنل تیاریوں پر فیلڈ مارشل کا اظہارِ اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں کور ہیڈکوارٹرز میں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور قومی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
بعد ازاں آرمی چیف نے اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کے افراد سے انٹرایکٹیو سیشن میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے قومی یکجہتی، سول-ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے پاکستان آرمی ایوی ایشن میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب کی صدارت بھی کی۔ یہ جدید ترین آل ویدر پلیٹ فارم دن رات درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز سے لیس یہ ہیلی کاپٹر فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔
بعد ازاں آرمی چیف نے مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں نئے شامل کردہ Z-10ME ہیلی کاپٹرز کی فائر پاور کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ اس طاقتور نظام کی شمولیت آرمی ایوی ایشن کی جدیدیت میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو میدانِ جنگ میں فوری اور فیصلہ کن ردِعمل دینے کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
دورے کے دوران سپاہیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے مشترکہ جنگی حکمت عملی کے کامیاب مظاہرے کی تعریف کرتے ہوئے بدلتے ہوئے جنگی حالات میں برتری قائم رکھنے کے فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔
قبل ازیں آرمی چیف کے ملتان گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر ملتان نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دیدی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل ہیلی کاپٹر کی شمولیت کا اظہار پاک فوج
پڑھیں:
شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3 سال بیت گئے
پاکستانی قوم آج بھی اُن جانباز سپاہیوں کو یاد کرتی ہے جو یکم اگست 2022 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے۔ اس حادثے کو تین برس بیت چکے ہیں، مگر اُن کی قربانیاں آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔
پاکستانی تاریخ پاک فوج کی عوام کے لیے دی جانے والی بے لوث خدمات سے بھری پڑی ہے۔ جنگ ہو یا کوئی ناگہانی آفت، پاک فوج نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ ہی تنہا چھوڑا۔ ایسی ہی بے مثال عوامی خدمت کا مظاہرہ 2022 میں ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران بھی دیکھا گیا، جب فوجی جوانوں نے زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی مدد کی۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اُن افسروں میں شامل تھے جو یکم اگست 2022 کو خود لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے پہنچے تاکہ ریسکیو مشن میں تیزی لائی جاسکے۔ وہ خود اس مشن کی قیادت کر رہے تھے، مگر افسوس کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔
اس افسوسناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض جام شہادت نوش کر گئے۔ بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کو حادثے سے کچھ عرصہ قبل ہی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔
یہ حادثہ نہ صرف فوج بلکہ پوری قوم کے لیے ایک ناقابلِ فراموش دکھ کا لمحہ تھا۔ ہر آنکھ اشک بار تھی اور ملک کی فضا کئی دن تک سوگوار رہی۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید ایک انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت افسر تھے، جنہوں نے پاک فوج میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ نومبر 2020 میں انہیں تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، اور دسمبر 2020 میں وہ کور کمانڈر کوئٹہ تعینات ہوئے۔
یہ عظیم شہداء اس بات کی روشن مثال ہیں کہ پاک فوج ہمیشہ ملک و قوم کی ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار رہی ہے اور رہے گی، اور کسی بھی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کرے گی۔