Daily Mumtaz:
2025-08-03@16:15:26 GMT

چینی صدر کا اصلاحات و ترقی کو فروغ دینے کا مسلسل عزم

اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT

چینی صدر کا اصلاحات و ترقی کو فروغ دینے کا مسلسل عزم

 

بیجنگ :
رواں سال چین کا “14 واں پانچ سالہ منصوبہ” پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا ، لہذا یہ جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایک اہم سال ہے۔اس سال ، چینی صدر شی جن پھنگ کی حکمرانی کا ایک اہم نکتہ گہری اصلاحات اور کھلے پن سے ترقیاتی مسائل کو حل کرنا ہے۔
اندرون ملک معائنوں کے دوران “جامع اصلاحات کو گہرا کرنا اور کھلا پن” ایک ایسا لفظ ہے جس کا تذکرہ وہ بارہا کر چکے ہیں۔سال کے آغاز میں انہوں نے شمال مشرقی چین کے دوروں میں اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کے احیاء کا انحصار اصلاحات اور کھلے پن پر ہے۔ مارچ میں صوبہ گوئی چو میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزید گہری اصلاحات اور کھلے پن کو محرک قوت کے طور پر فروغ دیا جانا چاہیئے ۔صوبہ یون نان میں صدر شی نے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فعال طور پر فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ،اور جولائی میں صوبہ شان شی میں انہوں نے نشاندہی کی کہ وسائل پر مبنی معیشت کی تبدیلی کے لئے ایک قومی جامع معاون اصلاحاتی پائلٹ زون کی تعمیر ضروری ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ صدر شی جن پھنگ نے کئی اہم مواقع پر دنیا کو اصلاحات اور کھلے پن کو وسیع پیمانے پر گہرا کرنے کے چین کے پختہ عزم اور طاقتور اقدامات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے نجی کاروباری شخصیات سے بات چیت کرتے وقت”نجی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پالیسیوں اور اقدامات کو مضبوطی سے نافذ کرنے” پر زور دیا ، مرکزی مالیاتی اور اقتصادی کمیشن کے چھٹے اجلاس میں ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر پر زور دیا، اوربین الاقوامی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “چین کے کھلے پن کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوں گے، اور غیر ملکی سرمائے کے استعمال کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی تبدیل ہوگی”۔
چودہویں پانچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد کے اہم تاریخی موڑ پر صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبہ بندی کے اہداف اور کاموں پر عمل درآمد کو تیز کرتے ہوئے سائنسی طور پر پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ تشکیل دیا جائے اور وہ ذاتی طور پر خود اس حوالے سے کافی مصروف بھی رہے ہیں۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بی جے پی کی ہدایت پر لاکھوں ووٹروں کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے، پرینکا چترویدی

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا تھا کہ آسانی سے دستیاب شناختی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو قبول کیا جائے لیکن کمیشن نے عدالت کی اس سفارش کو نظرانداز کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے اور ووٹر لسٹ میں یکطرفہ چھیڑ چھاڑ ہو رہی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا چترویدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس آئی آر کے تحت جو دستاویزات مانگے جا رہے ہیں، وہ عام لوگوں خصوصاً مہاجر مزدوروں کے لئے آسانی سے دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہار کے تقریباً 36 لاکھ مہاجر مزدور ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہے ہیں اور اگر ان کے ووٹ کاٹ دئے گئے تو وہ نہ بہار میں اور نہ ہی اپنے کام کی جگہ پر ووٹ ڈال سکیں گے، یہ ان کے جمہوری حق پر حملہ ہے۔

شیو سینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے الزام لگایا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا تھا کہ آسانی سے دستیاب شناختی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو قبول کیا جائے لیکن کمیشن نے عدالت کی اس سفارش کو نظر انداز کر دیا۔ پرینکا چترویدی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس معاملے پر ہر سطح پر آواز بلند کر رہی ہے اور عدالت میں بھی معاملہ زیر سماعت ہے۔ دوسری جانب انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان پر بھی اعتراض ظاہر کیا، جس میں ٹرمپ نے ہندوستانی معیشت کو "مردہ" قرار دیا۔

پرینکا نے اسے تجارتی دباؤ بنانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے 25 فیصد ٹیرف کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ ہونے والا تھا، اگر ہاں، تو ٹرمپ نے اچانک بیان کیوں دیا اور ٹیرف کا اعلان کیوں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس سے ہندوستان کے تعلقات کی بنیاد پر کسی اور ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہندوستان پر دباؤ ڈالے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  •  پاکستان ‘رومانیہ میں تجارتی ‘سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے پرگفتگو
  • پاکستان اور چین کا دوستی کو مزید مستحکم کرنے تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
  • بی جے پی کی ہدایت پر لاکھوں ووٹروں کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے، پرینکا چترویدی
  • چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاور میں عدالتی شعبے میں اصلاحات کے تسلسل کے فروغ اور ادارہ جاتی روابط کا جائزہ اجلاس
  • چین کی معیشت کا مستقبل روشن ہے ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن 
  • چین اور نیپال نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، چینی صدر
  • نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق