آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ؛ طلباء و طالبات کا قلعہ بالا حصار کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پشاور:
آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 میں شامل خیبر پختونخوا کے مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے قلعہ بالا حصار کا دورہ کیا۔
طلباء و طالبات کو قلعہ بالا حصار کے تاریخی پس منظر اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی امن و ترقی کے لیے کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے حکام نے طلباء و طالبات کو امن وامان، سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں سوالات کے تفصیلاً جوابات دیئے۔
طلباء و طالبات نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے غازیوں اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ بالا حصار میوزیم میں آویزاں تاریخی ادوار کی بہترین منظر کشی، شہداء اور ثقافتی گیلری میں بھرپور دلچسپی لی۔ انہوں نے دورے کو مفید قرار دیا اور پاک فوج و فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔
یونیورسٹی آف پشاور کی حور العین نے کہا کہ ’’وطن کی دفاع میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے بہادر جوانوں کا خون ذرے ذرے میں شامل ہے جو ہر خطرے سے بے خوف وطن کی دفاع کیلئے کھڑے ہیں۔‘‘
طالبہ سیدیا فضاء علی نے کہا کہ بالا حصار کی تاریخ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی شجاعت اور بہادری کی داستانوں سے بھری پڑی ہے جبکہ ہمنہ شہزاد کا کہنا تھا کہ آج کے دورے سے ہمیں یہ معلوم ہوا کہ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نہ صرف دفاع بلکہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلے سرگرم عمل ہے۔
طالبہ لائبہ حبیب کا کہنا تھا کہ ’’دورے سے ہمیں بالا حصار کی تاریخ جانے اور دیکھنے کا عملی موقع ملا جو ہمارے لۓ باعث فخر ہے۔‘‘
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان طلباء و طالبات بالا حصار
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
فروری میں مختلف علاقوں میں آپریشن میں157 مارچ میں 14 کمانڈروں سمیت 133 دہشت گرد ہلاک کئے گئے، ہلاک دہشت گردکئی اہم مقدمات میں پولیس سمیت فورسزکومطلوب تھے۔
اپریل میں سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں سمیت 163 خوارج کو ہلاک کیا، مئی میں بھی 88 دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا، جون میں مجموعی طور پر96، جبکہ جولائی میں 113 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔