امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
غزہ گزشتہ روزا:مدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ مصر سے روانہ ہوا اور رفح کراسنگ کے راستے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس امدادی سامان کا اہتمام مصری ہلال احمر سوسائٹی نے کیا ہے جس میں خوراک، ادویات اور طبی سامان سے لدے درجنوں ٹرکو ں کے علاوہ ڈیزل سے لدے دو ٹینکر بھی شامل ہیں۔
یوں پانچ ماہ میں پہلی بار ایندھن لے جانے والے ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔
مصر کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی عالمی ادارہ صحت کی مدد سے اسی دن غزہ کی پٹی کو ٹرک کے ذریعے طبی سامان پہنچایا ۔
فضائی امداد کے حوالے سے اردن کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اردن نے متحدہ عرب امارات، جرمنی، فرانس اور بیلجیئم کے ساتھ مل کر اسی دن 7 مرتبہ غزہ کی پٹی پر سامان ایئر ڈراپ کیا جس میں مجموعی طور پر 61 ٹن امداد ی سامان فراہم کیا گیا۔
مصری فوج نے بھی اسی روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے مجموعی طور پر 9 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے روانہ کیے گئے ہیں اور درجنوں ٹن اناج ان علاقوں میں گرایا گیا ہے جہاں زمینی راستے سے امداد پہنچنا مشکل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کی جانب سے حماس کے خاتمے کا اعادہ اسرائیل کی جانب سے حماس کے خاتمے کا اعادہ ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟ مودی راج میں مسلم ووٹرز کا اخراج، ہندوتوا ایجنڈے کا نیا ہتھیار بے نقاب جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گیا: ہتھیاروں کی خریداری اور نوجوانوں کی عسکری تربیت میں اضافہ یومِ آزادی معرکۂ حق: پاکستان کا قیام کئی نسلوں کے خوابوں کی تعبیر ٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں معاونت فراہم کرنے کا الزامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی میں داخل
پڑھیں:
ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے ایپل واچ صارفین کے لیے ایک اہم اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
عالمی ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ اب ایپل واچ کے لیے ایک مخصوص ایپ ورژن کی آزمائش کر رہی ہے، جو صارفین کے لیے موبائل کے بغیر بھی رابطہ برقرار رکھنے کا نیا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل واچ کے اس نئے واٹس ایپ ورژن میں صارفین اپنی چیٹ لسٹ دیکھ سکیں گے، میسجز پڑھ اور میڈیا فائلز دیکھنے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر نئے پیغامات بھی بھیج سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر ہی چیٹ کھولنے اور جوابی پیغام دینے کی سہولت حاصل ہوگی۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی تفصیلات کے مطابق اس آزمائشی ورژن میں ایموجیز کے ذریعے میسج ری ایکشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے صارفین گفتگو کے دوران اپنے تاثرات فوری طور پر ظاہر کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ آڈیو میسج بھیجنے اور وائس ان پُٹ کے ذریعے پیغام لکھوانے کی خصوصیت بھی اس ورژن میں شامل ہے۔
اس فیچر کے استعمال کے لیے ایپل واچ کو مسلسل اُس آئی فون سے کنیکٹ رکھنا ضروری ہوگا جس میں واٹس ایپ انسٹال ہو۔ فی الحال یہ ایپ محدود پیمانے پر بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب ہے اور صرف وہی صارفین اسے استعمال کر سکتے ہیں جن کے آئی فونز میں واٹس ایپ کا بیٹا ورژن iOS 25.32.10.71 انسٹال ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیچر کامیاب ثابت ہوتا ہے تو مستقبل میں ایپل واچ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کا طریقہ کار یکسر بدل سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو بغیر فون ہاتھ میں لیے پیغامات، تصاویر اور وائس نوٹس بھیجنے کی سہولت حاصل ہوگی، جو اسمارٹ ویئر ایپس کے میدان میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔