پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز سے کامیابی حاصل کی اور سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ یہ میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کو 190 رنز کا ہدف دیا پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، خاص طور پر صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب نے 66 اور صاحبزادہ فرحان نے 74 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز 15، محمد حارث 2، خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 189 رنز بنائے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں دباؤ میں نظر آئی۔ آغاز میں کچھ اچھے اسٹروک تو دیکھنے کو ملے مگر اختتامی اوورز میں پاکستانی بالرز خصوصاً اسپنرز نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو باندھ کر رکھ دیا۔ ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 176 رنز بنا سکی اور پاکستان نے 13 رنز سے فیصلہ کن فتح حاصل کی ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایتھنزے 60 اور ردرفورڈ 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شائے ہوپ اور جیسن ہولڈر ناکام ثابت ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی، محمد نواز، حارث رؤف، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی شاندار بلے بازی پر صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ جبکہ آل راؤنڈ کارکردگی پر محمد نواز کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم میں تیسرے میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ اور شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا پاکستان کی اس کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے اور اب قومی اسکواڈ ٹرینیڈاڈ روانہ ہو رہا ہے جہاں جمعے سے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہو گا۔ شائقین کو امید ہے کہ ٹی 20 کی یہ کارکردگی ایشیا کپ میں بھی جاری رہے گی وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم منیجمنٹ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹیم یکسوئی سے مزید محنت کرے گی اور مستقبل میں بھی کامیابیاں سمیٹتی رہے گی

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے جارح مزاج نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس کندھے کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

وہ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

بریوس بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان میں جنوبی افریقی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزریں گے۔

ون ڈے سیریز کے لیے ان کے متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

SQUAD UPDATE ????
 
FAISALABAD: Momentum Multiply Titans batter Dewald Brevis has been ruled out of the three-match One-Day International series against Pakistan due to a low-grade shoulder muscle strain.

He sustained the shoulder injury during the third T20 International at the… pic.twitter.com/iuhnEyg3QA

— Proteas Men (@ProteasMenCSA) November 4, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • آج سال کا سب سے بڑا ’سپر مون‘ ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار نظارہ
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، سلمان آغا اور رضوان کی شاندار بیٹنگ
  • پاکستان میں تیار شدہ ڈرون جیمر ’’صفرا‘‘ کی شاندار لانچ، جدید دفاعی کامیابی قرار
  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2وکٹوں سے شکست دے دی
  • بابراعظم کے لیے شاندار مواقع: ایک ہی سیریز میں کتنے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا
  • نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے
  • چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر