لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیومن ریسورس ونگ کی جانب سے 5 سے 13 سال کے بچوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف نے کی۔ اس موقع پر ایچ آر جوائنٹ ڈائریکٹر میراج ندیم، جوائنٹ ڈائریکٹر سجاد قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر سمیرا طاہر سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

کیمپ میں 50 سے زائد بچوں نے حصہ لیا جن کو فٹنس، روڈ سیفٹی، ان ڈور کوکنگ، فیشن شو، یوگا، Mock Drills، ٹیم ورک اور کلرنگ وغیرہ سے متعلق مختلف سرگرمیاں کروائی گئیں۔ اختتامی تقریب میں بچوں اور والدین کی بھرپور تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ بچوں کی ذہنی، تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک مثبت اقدام ہے جس کا مقصد بچوں کو محفوظ ماحول میں تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے اور پی آئی ٹی بی کے تحت آئندہ بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

سمر کیمپ میں بچوں کو ان کی پرجوش شرکت پر سرٹیفکیٹس دیئے گئے جبکہ انتظامی ٹیم کے اراکین کو بھی ان کی محنت اور لگن کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سمر کیمپ آئی ٹی

پڑھیں:

ٹنڈو الہ یار : ایمان دستر خون کی ٹیم کی جانب سے اسپیشل بچوں کے اسکول میں برگر کی فراہمی کا اہتمام کیاگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا سیزن اختتام پذیر، سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اترنے لگا: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب
  • افغانستان میں دہشت گردوں کے 60 کیمپ پاکستان کیلئے خطرہ ہیں،عاصم افتخار احمد
  • کراچی میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جاری 3 روزہ بین الاقوامی کھجور پام فیسٹیول اختتام پذیر
  • کراچی میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جاری تین روزہ بین الاقوامی کھجور پام فیسٹیول اختتام پذیر
  • برطانوی اداکار نے جذباتی انداز میں فلسطین کیلئے نظم پڑھی، تقریب کے شرکا رو پڑے
  • ٹنڈو الہ یار : ایمان دستر خون کی ٹیم کی جانب سے اسپیشل بچوں کے اسکول میں برگر کی فراہمی کا اہتمام کیاگیا
  • بدین: سیاف کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کے خلاف احتجاجی کیمپ میں شرکاء نعرے لگا رہے ہیں
  • انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کا تین روز فلم فیسٹیول اختتام پذیر
  • پشاور، الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ