ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
کراچی:
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان بائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
فخر زمان کو یہ انجری دوسرے ٹی20 میچ کے 19ویں اوور میں آؤٹ فیلڈ میں گیند کا پیچھا کرتے ہوئے پیش آئی تھی جس کے باعث انہیں آخری ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا۔
ابتدائی طبی معائنے کے بعد ان کی انجری کو معمولی نوعیت کا کھنچاؤ قرار دیا گیا جس پر ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے فوری علاج اور ابتدائی طبی سہولت فراہم کی۔
فخر زمان چار اگست کی شام وطن واپس لوٹیں گے، جہاں وہ لاہور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں بحالی کے عمل سے گزریں گے۔
واضح رہے کہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپنر حالیہ میچز میں فارم کے مسائل کا شکار رہے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچز میں بالترتیب 1، 44 اور 8 رنز بنائے، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹی20 میچز میں 28 اور 20 رنز اسکور کیے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب فخر زمان انجری کا شکار ہوئے ہوں۔ اس سے قبل رواں سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ابتدائی میچ میں انہیں پسلی کے قریب چوٹ لگی تھی، جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
اس میچ میں انہوں نے تکلیف کے باوجود 41 گیندوں پر 24 رنز بنائے تھے، اور انہیں نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے آؤٹ کیا تھا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ فخر زمان کو اس سے قبل اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے اسکواڈز سے بھی ڈراپ کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ کی ٹاس کےلیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغااور جنوبی افریقی قائد ڈونون فریرا میدان میں اترے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو باہر بٹھایا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔ عثمان طارق ٹی 20 ڈیبیو کر رہے ہیں۔جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
جنوبی افریقا نے پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، ٹونی ڈی زورزی، لونگی این گیدی اور ناندرے برگر ڈراپ کیے ہیں جبکہ ان کی جگہ لوہان ڈرے پریٹوریس، لیزارڈ ولیمز اور آندے سیمالانے شامل ہیں۔
پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹ سے فتح اپنے نام کی، آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیریز بھی جیت جائے گی۔
ٹی20 سیریز کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا 6 نومبر اور آخری ون ڈے 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔