2025-09-18@01:49:40 GMT
تلاش کی گنتی: 57

«ویسٹ انڈیز کے خلاف»:

    بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ آئی سی سی نے رات گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کر دیا۔ کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے پائی کرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے کا کہاتھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی...
    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دے دیا۔ منگل کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 رنز سے کامیابی حاصل کی اور 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ کپتان شائی ہوپ نے قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے ناقابل شکست 120 رنز بنائے اور ٹیم کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز کے مستحکم مجموعے تک پہنچایا۔ جواب میں فاسٹ بولر جےڈن سیلز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی ٹیم کو صرف 92 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ یہ 1991 کے بعد پہلی...
    ویسٹ انڈیز کی تاریخی کامیابی، 34 سال بعد پاکستان سے ون ڈے سیریز جیت لی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 202 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔ویسٹ انڈیز کے 295 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم محض 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نائب کپتان سلمان آغا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسن نواز 13، بابر اعظم 9، نسیم شاہ 6 اور حسین طلعت 1 رن ہی بنا سکے۔ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان محمد رضوان، حسن علی اور ابرار احمد کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔میزبان ٹیم کے...
    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ میزبان ٹیم نے 14 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ اینڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔ واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
    تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔...
    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز تیسرا ون ڈے قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز ویسٹ انڈیز
    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا جس میں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔  فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، جہاں شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔  دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف...
    WEST INDIES: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم ابتدائی 3 وکٹیں کھونے کے بعد مشکلات کا شکار ہے۔ ٹاروبا میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو دونوں اوپنرز نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب نے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا لیکن وہ اپنی اننگز کو طول دینے میں ناکام ہوئے اور 31 گیندوں کا سامنا کر کے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر پچھلے میچ کی غلطی دہراتے ہوئے سلپ پر کیچ دے گئے۔ تجربہ بلے باز بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر سیلز کی...
    دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 وکٹوں پر 60 رنز بنالیے تاہم بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت پر پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم پہلے جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور عبداللہ شفیق 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری وکٹ بابر اعظم کی گری جو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔عبداللہ شفیق 23 اور محمد رضوان 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ 16 اوورز مکمل ہونے پر میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔قبل ازیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے دوسرے میچ...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایک روزہ سیریز پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز دوسرا ون ڈے وی نیوز
    پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم ٹاروبا میں جاری میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
    کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان بائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ فخر زمان کو یہ انجری دوسرے ٹی20 میچ کے 19ویں اوور میں آؤٹ فیلڈ میں گیند کا پیچھا کرتے ہوئے پیش آئی تھی جس کے باعث انہیں آخری ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد ان کی انجری کو معمولی نوعیت کا کھنچاؤ قرار دیا گیا جس پر ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے فوری علاج اور ابتدائی طبی سہولت فراہم کی۔ فخر زمان چار اگست کی شام...
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا جبکہ...
    FLORIDA: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں ہونے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں ہونے والے اس میچ میں گرین شرٹس نے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے، صائم ایوب 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 28 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، حسن نواز 23 رنز اور محمد نواز 3 رنز بنا کر اس وقت کریز پر موجود ہیں۔ اسکواڈ: پاکستان: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، سلمان آغا (کپتان)،...
    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد)کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی)نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز مینز ٹیم میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جو 31 جولائی سے 3 اگست تک فلوریڈا کے برووارڈ کانٹی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔یہ تبدیلیاں حال ہی میں کیریبین میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے سکواڈ کے مقابلے میں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولر شامر جوزف کے ساتھ بیٹسمین کیسی کارٹی، ایلک ایتھنیز اور جانسن چارلس کو الزاری جوزف، ایون لیوس، برینڈن کنگ اور شمرون ہیٹمائر...
    کراچی: پاکستان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پر واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس طرز میں اب تک 21 میچز کھیلے گئے، جن میں سے 15 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی اور 3 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔ پاکستان نے دسمبر 2021 میں گزشتہ 3 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیزکو مات دی تھی، ان میں گرین شرٹس نے بالترتیب 63 رنز، 9 رنز اور 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ حال ہی میں گرین شرٹس کو بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں ردوبدل کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی، حارث...
    لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے چار کرکٹرز کل کراچی میں جمع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کی 31 جولائی کو امریکا روانگی شیڈول ہے۔ ون ڈے  اسکواڈ کا حصہ یہ کرکٹرز امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد  ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔ سولہ رکنی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم شامل ہیں۔
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پہلی بار 5-0 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی دھواں دار کارکردگی نے آسٹریلیا کو سیریز کے آخری میچ میں 3 وکٹوں سے فتح دلوائی، جو 3 اوورز قبل ہی مکمل ہو گئی۔ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی عدم موجودگی میں بین ڈورشیئس اور نیتھن ایلس نے 5 وکٹیں حاصل کرکے میزبان ٹیم کو صرف 170 رنز تک محدود کیا۔ اگرچہ آغاز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم ٹم ڈیوڈ، مچ اووَن اور کیمرون گرین کی برق رفتار بیٹنگ نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اس سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔  تجربہ کار کھلاڑی بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، یہ سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلی جائے گی۔ ???? Pakistan squads announced for the West Indies series ???? ???? 3 T20Is & 3 ODIs????️ 31 July – 12 August More details ➡️ https://t.co/ntNbKyzRxa#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/KfJosiAkH4 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 25, 2025 ...
    ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، نسیم شاہ، صائم ایوب حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات سمیرا صدف کے غیر پیشہ ورانہ اور نازیبا رویے نے نہ صرف طالبات بلکہ سینئر فیکلٹی ممبران کو بھی شدید ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سمیرا صدف وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال کی منظور نظر ہونے کے سبب بے جا اختیارات استعمال کر رہی ہیں اور کسی قسم کی بازپرس سے محفوظ ہیں، سمیرا صدف کا رویہ اس قدر جارحانہ ہے کہ وہ اکثر سینئر پروفیسروں کے دفاتر میں جا کر یا انہیں اپنے دفتر بلا کر نہ صرف بدکلامی کرتی ہیں بلکہ تضحیک آمیز جملے اور نازیبا الفاظ بھی استعمال کرتی ہیں۔ بعض پروفیسروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ...
    ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کراچی زون کے دورے کے دوران حوالہ ہنڈی مافیا اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر...
    ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان روسٹن چیز نے غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔روسٹن چیز نے آسٹریلیا کے خلاف امپائرز کے کئی فیصلوں پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیز کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کئی فیصلوں پر سوالیہ نشان ہیں۔ روسٹن چیز کا کہنا ہیکہ امپائر کے کئی فیصلے ایسے تھے جو ہمارے حق میں نہیں گئے، یہ بات واضح ہیکہ اس طرح کے فیصلوں سیکوئی بھی خوش نہیں ہوگا، آپ میدان میں جیت کے لیے جاتے ہیں مگر ایسے لگتا ہیکہ سب آپ کے خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان روسٹن چیز نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران امپائرز کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جیسے کھلاڑیوں کو غلطیوں پر سزائیں دی جاتی ہیں، ویسے ہی امپائرز کو بھی جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔روسٹن چیز کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کئی اہم فیصلے ویسٹ انڈیز کے حق میں نہیں گئے، جس سے نہ صرف ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی بلکہ کھلاڑیوں کے حوصلے پر بھی منفی اثر پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم میدان میں جیتنے کے لیے اترتے ہیں، مگر جب محسوس ہو کہ سب کچھ آپ کے خلاف ہے تو مایوسی بڑھتی ہے۔”ویسٹ انڈین کپتان نے امپائرز کے احتساب کا...
    بارباڈوس: ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیدن سیلز کو آسٹریلیا کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مناسب جشن منانے پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ پیٹ کمنز 28 رنز بنا کر 18 گیندوں پر 55ویں اوور میں مڈ آف پر کیچ ہوئے جس کے بعد جیدن سیلز نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے ڈریسنگ روم کی سمت اشارہ کیا جسے امپائرز نے نازیبا تصور کیا۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کے مطابق کھلاڑی کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے الفاظ، حرکات یا اشارے نہیں کر سکتا جو توہین آمیز ہوں یا جارحانہ ردِعمل کو ابھارنے کا سبب...
    آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ اسٹیون اسمتھ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ کرک انفو کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی جگہ سیم کونسٹاس اور جوش انگلس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 25 جون کو بارباڈوس میں شروع ہونے والے ٹیسٹ سے پانچ روز قبل آسٹریلیا کی جانب سے ان تبدیلیوں کی تصدیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کینگروز جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھلائی جانے والی بیٹنگ لائن سے کافی مختلف بیٹنگ کے ساتھ اتریں گے۔ سیم کونسٹاس بھارت کے خلاف سیریز میں آخری دو ٹیسٹ میچز کے بعد تیسری بار ایکشن میں دِکھائی دیں گے۔ انہوں...
    لندن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ٹریفک جام میں پھنس گئیں جس کے باعث میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا۔ انگلش کھلاڑیوں نے اس کا توڑ نکالا اور موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لے کر اسٹیڈیم پہنچے تاہم ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس ٹریفک میں پھنسنے کے بعد 40 منٹ کی تاخیر سے اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچی۔ جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم بس وقت پر نہ پہنچ سکی بلکہ ٹاس کے آفیشل ٹائم کے بھی 10 منٹ بعد اسٹیڈیم پہنچی۔ یہی وجہ تھی کہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کا ٹاس 40 منٹ تاخیر سے...
    وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل cda operations WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آبادکی حدود میں غیر قانونی/غیر مجاز سوسائٹیز اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر 26 مئی 2025 کو پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی، لوہی بھیر زون،پانچ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا...
    ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں صرف 16 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کا تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ ڈی ویلیئرز نے یہ ریکارڈ 2015 میں جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 149 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے قائم کیا تھا۔ فورڈ ایک موقع پر صرف 13 گیندوں پر 42 رنز پر موجود تھے اور ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب تھے لیکن بیری میکارتھی کی گیند پر ریمپ شاٹ کھیلنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ تاہم اگلی دو گیندوں پر لانگ آف اور کور کے اوپر لگائے گئے شاندار چھکوں کی مدد سے وہ ریکارڈ کے ساتھ برابری پر...
    پہلگام حملے کے بعد انڈیا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی انڈیا سے دو طرفہ معاہدے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان نے فضائی حدود اور سرحد بند کرنے کے علاوہ تجارت کا عمل معطل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ قومی سلامتی کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی جانب سے پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے کیےگئے فیصلوں پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور حکومت کو سراہتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ صحافی حامد میر نے لکھا کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں...
    پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز کی شکست کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی میں کئی کوتاہیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی اس شکست نے ویسٹ انڈیز کو نہ صرف سیریز 1-1 سے برابر کرنے کا موقع فراہم کیا بلکہ مہمان ٹیم کو 1990 کے بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی فتح سے بھی ہمکنار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا میچ کے بعد پریزنٹیشن کے دوران بات کرتے ہوئے، شان مسعود نے پاکستان کی کارکردگی میں کئی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ٹیم کے لیے اہم اسباق...
    ملتان : پاکستانی بولر نعمان علی ویسٹ انڈیز کیخلاف ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد شکر ادا کرتے ہوئے
    ملتان: پاکستان  کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان  کیخلاف ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنالیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4 اور جسٹن گریوز 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو...
    ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملتان میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا، تاہم فاسٹ بولر خرم شہزاد پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پلیئنگ الیون کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، اسپنرز ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ ملتان میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا۔جبکہ فاسٹ بولر خرم شہزاد پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔ پلیئنگ الیون کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور کاشف علی کل انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ہوں گے، اس کے علاوہ محمد ہریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل ملتان میں ہوگا۔...
    اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ زرائع کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔ صدر نے کہاکہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
    پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 3 دن میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ مہمان ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی ہے جبکہ اس میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کی ہوم گراؤنڈ میں فتوحات کا سلسلہ بھی آگے بڑھا ہے، تاہم بعض سابق قومی کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی اس کامیابی کے باوجود تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ سابق کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں گیند بہت زیادہ اسپن ہورہی تھی، پاکستان کی اننگز دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ بیٹرز نے 75 فیصد سویپ شاٹس کھیلے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی پر ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور خاص طور پر ساجد خان کی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا جس نے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور قومی...
    دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے 
    ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ اسے 200 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہے۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کیا۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد حریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، وہ صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 52 رنز...
    ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں سعود شکیل اور محمد رضوان نے 43.4اوور میں 141 رنز جوڑے جو پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف اس وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ13.3 اوور میں46 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے اتنی بڑی شراکت کی تھی۔ سعود شکیل کے آئوٹ ہونے کے بعد یہ شراکت ٹوٹی تھی جو186 منٹ میں157 بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے84 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے اپنی اننگز جاری رکھی تھی اور 192 منٹ میں نو چوکوں کی مدد سے71 رنز بناکر آئوٹ...
    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز :ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ،7 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے  ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پہلا دن ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم میچ کا شاندار آغاز نہ کر سکی اور ابتداء ہی میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین چلتے بنے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر محمد ہریرہ 11 گیندوں کے عوض 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان شان مسعود بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ...
    ملتان(اسپورٹس ڈیسک)سابق کپتان و آل رائونڈر شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرلیا۔ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کو 258ٹیسٹ کیپ دی۔اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے دیگر کرکٹرز و سپورٹ اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔نوجوان محمد ہریرہ نے 44 فرسٹ کلاس میچز کی 76 اننگز میں 3 ہزار427رنز بنا رکھے ہیں جس میں انکی اوسط 48.95 ہے۔
    ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے۔ دھند کی وجہ سے پہلے سیشن کا کھیل متاثر رہا، جس کے بعد کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن یہ فیصلہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہوا۔ پاکستانی ٹیم کا آغاز کافی مایوس کن رہا اور صرف 46 رنز پر چار کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ، شان مسعود، کامران غلام اور بابر اعظم شامل تھے، جن میں سے تین کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز نے آؤٹ کیے، جبکہ اسپنر گودا...
    سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرلیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کو 258 ٹیسٹ کیپ دی۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے دیگر کرکٹرز و سپورٹ اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ نوجوان محمد ہریرہ نے 44 فرسٹ کلاس میچز کی 76 اننگز میں 3 ہزار 427 رنز بنارکھے ہیں جس میں انکی اوسط 48.95 ہے۔
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 19 برس بعد ہوم سیریز منعقد ہورہی ہے، 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے، پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، قومی ٹیم میں 3 اسپنر نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد اور ایک فاسٹ بالر خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی، دونوں کپتان جیت کے لیے پرجوش پاکستان ٹیم کپتان شان مسعود، محمد رضوان، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، ابرار احمد اور فاسٹ بالر خرم شہزاد...
    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل پریکٹس میں مصروف ہیں ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 17 جنوری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستانی اسکواڈ نے منگل کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔ٹیم کے تمام 15کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑی آج بھی صبح دس بجے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے شاہینز کے خلاف وارم میچ میں فتح حاصل کی تھی۔
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سے 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسکواڈ کی نمایاں تبدیلیاں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، بابر اعظم، محمد رضوان، نعمان علی، سلمان علی آغا، اور کامران غلام اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ کنڈیشنز کے پیش نظر آف اسپنر ساجد خان اور مسٹری اسپنر ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ بھی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کیے گئے ہیں۔ صائم ایوب کی انجری اور عبداللہ شفیق کی خراب کارکردگی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 17 سے 21 جنوری اور 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ برقرار کھلاڑیوں میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ اسپن بولنگ ڈپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور پراسرار اسپنر ابرار احمد کو بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ واپس ٹیم میں شامل کر لیا...
    اسلام آباد: ویسٹ انڈیز بلے باز میکائل لیوس پاکستان شاہینز کے خلاف شارٹ کھیلتے ہوئے
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ان فٹ ہو گئے۔پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سال کے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے لگے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کیلئے ایک ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلنے والے حسیب اللہ دورہ جنوبی افریقا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔
۱