دوسرا ون ڈے، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
WEST INDIES:
پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم ابتدائی 3 وکٹیں کھونے کے بعد مشکلات کا شکار ہے۔
ٹاروبا میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو دونوں اوپنرز نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
صائم ایوب نے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا لیکن وہ اپنی اننگز کو طول دینے میں ناکام ہوئے اور 31 گیندوں کا سامنا کر کے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر پچھلے میچ کی غلطی دہراتے ہوئے سلپ پر کیچ دے گئے۔
تجربہ بلے باز بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر سیلز کی گیند پر اپنی وکٹیں نہیں بچا سکے، اس وقت پاکستان کا اسکور 37 رنز تھا۔
کپتان محمد رضوان نے اپنے روایتی انداز میں انتہائی محتاط بیٹنگ شروع کی اور عبداللہ شفیق کا ساتھ دیا اور 16 اوورز میں دو وکٹوں پر 60 رنز بنا لیے۔
میچ کے 16 اوورز کا کھیل مکمل ہوا تو ٹاروبا میں بارش کے باعث کھیل کو روک دیا گیا۔
کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق نے آؤٹ ہوگئے۔
خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں؛
پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سلمان آغا، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، ابرار احمد
ویسٹ انڈیز: شے ہوپ (کپتان)، برینڈن کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، شیرفین رودرفورڈ، روسٹن چیز، جسٹسن گریویس، گڈاکیش موٹیے، شیمار جوزف، جیڈن سیلز، جیڈیا بلیڈیس
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان: پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کی محتاط شروعات
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کا آغاز کیا اور 8.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 5ویں گیند پر برینڈن کنگ کی صورت میں گری، جو صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Pakistan’s ODI player #254 Hasan Nawaz receives his debut cap ???? from Team Manager Naveed Akram Cheema#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JFeBE9yAxJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 8, 2025
ایون لیوس 21 رنز اور کیسی کارٹی 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ دونوں بیٹرز نے اب تک 39 رنز کی شراکت قائم کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3.3 اوورز میں 17 رنز دیے، جبکہ صائم ایوب نے اپنے ایک اوور میں کوئی رن نہیں دیا اور میڈن اوور کرایا۔
Here’s ???????? Pakistan’s playing XI for the 1st ODI vs West Indies ????#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/67gq4XRFkb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 8, 2025
اہم اعدادوشمار:ویسٹ انڈیز: 43/1 (8.3 اوورز)
رن ریٹ: 5.05
وکٹ: برینڈن کنگ 4 (0.5 اوور پر آؤٹ)
شراکت: لیوس اور کارٹی کے درمیان 39 رنز
پاکستان کے فاسٹ بولرز اب تک مؤثر لائن اور لینتھ پر بولنگ کر رہے ہیں، جبکہ اسپنر صائم ایوب نے بھی نپی تلی بولنگ کا آغاز کیا۔ میچ میں دونوں ٹیموں کے پاس دو، 2 ریویو باقی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان وسیٹ انڈیز ون ڈے سیریز