ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان روسٹن چیز نے غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔روسٹن چیز نے آسٹریلیا کے خلاف امپائرز کے کئی فیصلوں پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیز کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کئی فیصلوں پر سوالیہ نشان ہیں۔

روسٹن چیز کا کہنا ہیکہ امپائر کے کئی فیصلے ایسے تھے جو ہمارے حق میں نہیں گئے، یہ بات واضح ہیکہ اس طرح کے فیصلوں سیکوئی بھی خوش نہیں ہوگا، آپ میدان میں جیت کے لیے جاتے ہیں مگر ایسے لگتا ہیکہ سب آپ کے خلاف ہیں۔

ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ یہ مایوس کن ہیکہ بطورکھلاڑی جب ہم غلطی یا حد سے تجاوز کرتے ہیں تو ہمیں سخت سزا دی جاتی ہے، امپائروں کے ساتھ غلط یا مشکوک فیصلوں پر ایسا کچھ نہیں ہوتا، غلط فیصلوں پر بھی سزا کا تعین ہونا چاہیے۔روسٹن چیز کا مزید کہنا تھا کہ امپائر کے ایک غلط فیصلے سے کسی کھلاڑی کا کریئر بنتا یا خراب ہوجاتا ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی، بلوم برگ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی، بلوم برگ وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے.

.. اسلام آباد کے زون-5 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سیلنگ آپریشن میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک اسرائیل اور حماس کے پاس جنگ بندی کیلیے سنہری موقع ہے؛ قطر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈین کپتان غلط فیصلوں پر امپائرز کے

پڑھیں:

ماڈل کالونی ٹاؤن اجلاس:سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے رویے کی مذمت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر )چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کی زیر صدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 24 واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے یوسی 7 وائس چیئرمین مفتی راؤ وقاص نے کیا۔ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے گزشتہ اجلاس کا مسودہ پیش کیا اور قراردادوں کی توثیق کروائی۔اراکین کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔جیسا کہ ٹاؤن کونسل ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے علم میں ہے کہ گھروں سے کچرا جمع کرنا اور پھر اس کچرے کو گاڑیوں کے ذریعے صاف کرنا سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے جو کہ سندھ حکومت کا ادارہ ہے مگر شرم کی بات ہے کہ گھروں سے کچرا نہیں اٹھایا جا رہا ہے اجلاس کے ایم سی چارجز لینے اور اس میں اضافے کے باوجود کچرا جمع نہ کرنے پر شدید مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ بجلی کے میٹر کی تعداد کے حساب سے عملہ تعینات کیا جائے اور ساتھ ہی ٹاؤن کو بتایا جائے کہ کس جگہ کس یو سی میں سندھ سولڈ ویسٹ کا عملہ گھروں سے کچرا جمع کر رہا ہے اور گلیوں سڑکوں پر جھاڑو دینے کے لیے عملہ متعین کیا گیا اس کے لیے ٹاؤن کونسل سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ ماڈل زون کو ایک ہفتے کا ٹائم دیتی ہے ٹاؤن چیئرمین کو تحریری طور پر آگاہ کریں کہ ڈور ٹو ڈور کچرا ٹاؤن کی 8یوسیز میں کن گلیوں سے وصول کیا جا رہا ہے اور کن کن گلیوں اور سڑکوں پر جھاڑو دینے کا عملہ متعین کیا گیا ہے اور یہ بھی جھاڑو اور کچرا جمع کرنے کی فریکونسی کیا ہے۔جلاس میں منتخب اراکین جس میں یونین کمیٹیز کے وائس چیئرمین مفتی راؤ وقاص، بلیغ الدین، احمد سلمان کاشف، عبدالغفار عزیز، یوتھ ممبر مصعب بن خالد، اسپیشل ممبر حسین ذبیح اللہ، خواتین رکن ڈاکٹر حمیرہ معروف، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران ایگزیکٹیو انجینئر عبدالقادر، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر محمد خرم, سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے نمائندے اور ٹی ایم سی افسران ڈائریکٹر کونسل مہتاب جبار و دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل ایران کیخلاف پابندیوں میں 6 ماہ کی تاخیر کرے،چین اور روس کا مطالبہ
  • اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کریں اور اس کا احتساب کریں؛ آئرش وزیراعظم
  • ایشیا کپ: بھارتی کپتان سوریا کمار یادو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار
  • سولر پینلز استعمال کرنے والے ہوجائیں خبردار!
  • ماڈل کالونی ٹاؤن اجلاس:سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے رویے کی مذمت
  • سیاسی بیانات پرپاکستان کاموقف تسلیم ،آئی سی سی کی بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش
  • انڈونیشیا: اسکول سے کھانا خرید کر کھانے کے بعد ایک ہزار سے زائد بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار
  • ملک میں سولر پینلز کے استعمال کا بڑھتا رجحان، ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کر دیا
  • پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان