ویسٹ انڈیز کے کپتان نے امپائرز کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان روسٹن چیز نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران امپائرز کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جیسے کھلاڑیوں کو غلطیوں پر سزائیں دی جاتی ہیں، ویسے ہی امپائرز کو بھی جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
روسٹن چیز کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کئی اہم فیصلے ویسٹ انڈیز کے حق میں نہیں گئے، جس سے نہ صرف ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی بلکہ کھلاڑیوں کے حوصلے پر بھی منفی اثر پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم میدان میں جیتنے کے لیے اترتے ہیں، مگر جب محسوس ہو کہ سب کچھ آپ کے خلاف ہے تو مایوسی بڑھتی ہے۔”
ویسٹ انڈین کپتان نے امپائرز کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک غلط فیصلہ کسی کھلاڑی کے کیریئر کو بنا یا بگاڑ سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ امپائرز کے مشکوک یا غلط فیصلوں پر بھی سختی سے کارروائی ہو۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 159 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد روسٹن چیز کے یہ بیانات سامنے آئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آج مد مقابل ہونگے، گرین شرٹس فتح کیلئے پُرعزم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی20 ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا، قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لئے بھرپور پریکٹس کی۔کپتان سلمان علی آغا پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے، جیت کر جائیں گے۔
ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی بار پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے، 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ہینڈ شیک نہ کرکے کرکٹ کی برسوں پرانی روایت کو توڑا۔ یہی وجہ تھی کہ دوسرے میچ میں معمول سے زیادہ گرما گرمی دیکھی گئی، پاکستان بھارت سے 2 میچز تو ہار گیا لیکن اس نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی ہے، فائنل میں گرین شرٹس کے عزائم بھی الگ ہیں، جیت کی بھوک بھی بڑھ چکی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ فائنل میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اُتریں گے، فیصلہ کن معرکے میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ایک جیسا ہوگا۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پاکستان اور بھارت کو اب روایتی حریف نہیں مانتے، نہ جانے انہوں نے یہ بیان کس کے پریشر میں دیا ہے، لیکن ون ڈے ہو یا ٹیسٹ، پاکستان نے بھارت سے زیادہ میچز جیتے ہیں۔