آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز پر پہلے ٹیسٹ میں 159 رنز سے فتح
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
برج ٹاؤن: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔
میچ کے تیسرے روز301 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 43 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 310 رنز بنائے، جس میں ٹریوس ہیڈ (61)، بیو ویب اسٹر (63) اور ایلکس کیری (65) نے نمایاں بیٹنگ کی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے 5 وکٹیں لیں اور میچ میں مجموعی طور پر 9 شکار کیے مگر ناقص فیلڈنگ نے ٹیم کی محنت ضائع کر دی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ (30)، جسٹن گریوز (38\*) اور شمر جوزف (44) نے کچھ مزاحمت کی، لیکن ٹیم ہدف کے قریب نہ پہنچ سکی۔ اسپنر نیتھن لیون نے آخری دو وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 190 رنز بنائے تھے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 جولائی سے سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 12 جولائی سے شیڈول ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔