پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ تیار، ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں ٹیسٹ میچز کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سے 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اسکواڈ کی نمایاں تبدیلیاںٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، بابر اعظم، محمد رضوان، نعمان علی، سلمان علی آغا، اور کامران غلام اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
کنڈیشنز کے پیش نظر آف اسپنر ساجد خان اور مسٹری اسپنر ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ بھی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کیے گئے ہیں۔ صائم ایوب کی انجری اور عبداللہ شفیق کی خراب کارکردگی کے باعث یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت فاسٹ باؤلرز محمد عباس، میر حمزہ، اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محمد علی اور کاشف علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کاشف علی پہلی بار قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی انجری کے باعث سابق انڈر 19 اور شاہین کپتان روہیل نذیر کو بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ہوگا۔
کپتان: شان مسعود نائب کپتان: سعود شکیل بابر اعظم امام الحق کامران غلام کاشف علی خرم شہزاد محمد علی محمد ہریرہ محمد رضوان نعمان علی روہیل نذیر ساجد خان سلمان علی آغا ابرار احمدیاد رہے محمد عباس کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد اسکواڈ سے آرام دیا گیا، انہوں نے حالیہ سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
شہر قائد میں پولیس پر حملوں اور اہلکاروں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے، گلشن معمار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور اہلکار کو شہید کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار میں تعینات اور رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی سیکیورٹی میں شامل اہلکار صدام حسین کو نامعلوم افراد کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل پنکچر کی دکان پر رکا تھا جہاں پر پہلے سے موجود گاڑی میں بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس نے جائے وقوعہ سے 5 خولز 9 ایم ایم اور 1 خول 30 بور قبضہ میں لے لیا۔
متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اہلکار کی شہادت پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لے کر ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کی۔
وزیرداخلہ نے ایس ایس پی ویسٹ کو شہید کے گھر جانے اور لواحقین سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی اب تک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات بھی طلب کیں۔
وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ کامیاب تفتیش اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ماہر اور باصلاحیت افسر کو دیا جائے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا، عینی شاہدین کے مطابق کار میں سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی پوسٹنگ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تھی جبکہ اُس نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔