پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں وکٹ پرسب سے بڑی شراکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں سعود شکیل اور محمد رضوان نے 43.4اوور میں 141 رنز جوڑے جو پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف اس وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ13.3 اوور میں46 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے اتنی بڑی شراکت کی تھی۔ سعود شکیل کے آئوٹ ہونے کے بعد یہ شراکت ٹوٹی تھی جو186 منٹ میں157 بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے84 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے اپنی اننگز جاری رکھی تھی اور 192 منٹ میں نو چوکوں کی مدد سے71 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ اس ساجھے داری کی بدولت پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں68.
اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ محمد یوسف اور شعیب ملک کے پاس تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے لاہور میں نومبر 2006 میں ہوئے ٹیسٹ میں46.5 اوور میں 139 رنز کی شراکت کی تھی۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں چوتھی وکٹ46.1 اوور میں140 رنز پر گری تھی جس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں نے اتنی بڑی شراکت کی تھی۔ شعیب ملک کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکٹ ٹوٹی تھی جو192 منٹ میں 155 بالوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے501 منٹ میں330 بالوں پر24 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے192 رنز بنائے تھے۔ اس شراکت کی بدولت پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں146 اوو ر 485 رنز بنائے تھے ۔ اس میچ میں پاکستان نو وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی ۔
پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز میں ابھی تک تین مرتبہ ایسا ہوا ہے جب پانچویں وکٹ کی شراکت میں سو رنز سے بڑی شراکت ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی جانب سے پانچویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکاڑد عاصم کمال اور شاہد آفریدی کے پاس ہے ۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے برج ٹائون میں مئی 2005 میں ہوئیٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں 22.4اوور میں115 رنز کی شراکت کی تھی۔ دسویں اوور کی آخری بال پر پاکستان کا چوتھا وکٹ47 رنز کے مجمو عی اسکور پر گرا تھا جس کے بعد اتنی بڑی شراکت ہوئی تھی۔ عاصم کمال کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو126 منٹ میں100 بالوں پرآٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے؎55 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے اپنی اننگزجاری رکھی اور179 منٹ میں95 بالوں پر نو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے122 رنز بنائے۔ اس شراکت کی بدولت پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں62.3 اوور میں296 رنز بنائے اور میچ 276 رنز سے گنوادیا۔
ویسٹ انڈیز میں پاکستان کی جانب سے پانچویں وکٹ کی دوسری سب سے بڑی شراکت اظہر علی اور عمر اکمل کے درمیان ہوئی تھی۔ بیسیٹری میں مئی 2011 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں ان دونوں کھلاڑیوں نے29 اوور میں93 رنز کی شراکت کی تھی۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں چوتھی وکٹ37.2 اوور میں74 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد اتنی بڑی شراکت ہوئی تھی۔عمر اکمل کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو101 منٹ میں88 بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے56 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ان دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں کے ا ئوٹ ہونے جس کے بعد بالوں پر کی شراکت اوور میں نے اپنی
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام میں تیزی، 60 فیصد تکمیل ہوچکی
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس، ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ دونوں منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
فلائی اوور کو دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ شاہین چوک انڈر پاس کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں مقامات کا دورہ کیا، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے اہم فیصلے
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹی چوک فلائی اوور کی تکمیل کے بعد جی ٹی روڈ سے آنے والے مسافر سگنل فری اسلام آباد میں داخل ہوسکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد انڈر پاس ٹی چوک شاہین چوک فلائی اوور محسن نقوی وزیرداخلہ