نیسلے ایوری ڈے اور ماسٹر شیف پاکستان کا روزمرہ لمحوں کا جشن منانے کیلئے اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2025ء) نیسلے ایوری ڈے اور ماسٹر شیف پاکستان نے ایک خاص شراکت داری کا اعلان کیا ہے جو ذائقے کی مہارت اور چائے کی روزمرہ خوشیوں کو یکجا کرتی ہے۔ہر پاکستانی گھر کے دل میں نیسلے ایوری ڈے ہمیشہ سے ایک ایسا قابلِ اعتماد ساتھی رہا ہے جو چائے کو ایک سادہ عمل سے ایک دل سے جڑی رسم میں بدل دیتا ہے۔ اب ماسٹر شیف پاکستان کے تخلیقی جذبے کے ساتھ نیسلے ایوری ڈے کے تجربے کو ایک نئی بلندی تک لے جا رہا ہے۔
اس شراکت داری پر بات کرتے ہوئےعبداللہ جاوید بزنس ایگزیکٹو آفیسر (ڈیری) نیسلے پاکستان نے کہا کہ چائے ہماری روزمرہ زندگی کا ہی نہیں بلکہ ہماری شناخت کا حصہ ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک حقیقی پاکستانی روایت کو عالمی معیار کے ذائقے سے جوڑ رہے ہیں۔(جاری ہے)
نیسلے ایوری ڈے صرف چائے نہیں بلکہ ایک جذبہ، تخلیق اور روزمرہ کی خوشیوں کا حصہ ہے۔ ماسٹر شیف پاکستان کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہم لمحوں میں گرمجوشی، ذائقے اور یادوں کو سمو رہے ہیں۔
نیسلے پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز فواد ساغب غضنفر نے اس مہم کی جذباتی گہرائی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ صرف چائے کے بارے میں نہیں، یہ ثقافت، تعلق اور کہانیوں کو زندہ کرنے کی بات ہے۔ یہ شراکت داری نیسلے کے اس مشن کا بھی حصہ ہے جو مقامی روایات کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔نیسلے پاکستان کی مارکیٹنگ منیجر، ٹیمز انہانسمنٹ اما سرور نے کہا کہ یہ صرف برانڈ کی موجودگی نہیں، بلکہ ایک ثقافتی اظہار ہے جو ایوری ڈے چائے کو ایک مقبول فوڈ لمحہ بنانے میں مدد دے رہا ہے۔جب نیسلے ایوری ڈے اور ماسٹر شیف پاکستان ایک ساتھ آئیں، تو ہر دن عام نہیں، خاص بن جاتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ماسٹر شیف پاکستان شراکت داری
پڑھیں:
تاحیات سیکیورٹی ریٹائرڈ ججز کیلئے ہے انکی بیواؤں کے لیے نہیں، سپریم کورٹ
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی صدارتی آرڈر کے تحت ہے تاہم ان کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی نہیں جاسکتی انہیں سیکیورٹی دینے کا حوالہ خط میں غلطی سے شامل ہوا۔
سپریم کورٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں، ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات میں دیا گیا تاہم ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کی سیکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔
وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2108ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی، ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا تھا، ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا حوالہ خط میں غلطی سے شامل ہوا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کا حوالہ واپس لے لیا گیا ہے، ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت اس میں شامل نہیں۔