اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز، اسٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پنجاب حکومت نے بجلی اور اخراجات میں کمی کیلئے اہم فیصلہ کرلیا، اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز ، اسٹاپس اور برقی زینے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے 1.6 میگاواٹ تک کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا، پلانٹ سے ماہانہ کروڑوں روپے بجلی سبسڈی کی مد میں بچائے جاسکیں گے۔پنجاب حکومت نے اورنجن لائن ٹرین کے اخراجات میں کمی کیلئے اور سرکاری خزانے کی بچت کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کیلئے 1.6 میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا، جس کے ذریعے اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز کو بجلی فراہم ہوگی۔رپورٹ کے مطابق سولر پاور پلانٹ سے حاصل ہونیوالی بجلی سے اورنج لائن ٹرین کے برقی زینے، اسٹاپس اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق پنجاب حکومت سالانہ اربوں روپے بطور سبسڈی فراہم کرتی ہے، اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز اور الائیڈ انفرا اسٹرکچر کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، جس سے بجلی بلوں کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوسکے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اورنج لائن ٹرین کے سولر پاور جائے گا
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
کراچی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی، جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔