کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
زیر تعمیر نئے رن وے پر کام کرنے والا عملہ اور افسران کام کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے زیر تعمیر نئے رن وے 07 آر پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام مکمل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پروجیکٹ پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام شیڈول سے ایک ماہ قبل مکمل ہوگیا۔ یہ سنگ میل کراچی ایئر پورٹ کے جاری اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت ہے۔
ذرائع کے مطابق رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام معمول کا فلائٹ آپریشن متاثر کیے بغیر جاری ہے۔ نئے رن وے پر نیا جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم، امپورٹڈ لائٹس، کیبلز اور گائیڈنس کے نشانات بھی نصب کیے گئے ہیں۔
پی اے اے ذرائع کے مطابق زیر تعمیر رن وے پر سینٹر لائن پینٹنگ اور ٹیکسی وے کے نشانات جیسے کام حتمی مراحل میں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ میں غیر ملکی خاتون زخمی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک غیر ملکی خاتون کو گولی ماردی گئی۔
پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کے پاکستانی شوہر ناصر کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد خاتون اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے فائرنگ کردی، فلپائنی خاتون کو دو گولیاں لگی ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔