صدر مسعود پزشکیان کا دورہ، ایرانی سفیر نے پاکستانی میزبانی کو تاریخی قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا کردار اس اہم دورے کو یادگار اور تاریخی بنانے میں غیر معمولی رہا۔ انہوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ایرانی وفد کی میزبانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں پاکستانی حکومت، عوام اور قیادت کا ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران شان دار میزبانی پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا کردار اس اہم دورے کو یادگار اور تاریخی بنانے میں غیر معمولی رہا۔ انہوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ایرانی وفد کی میزبانی کی۔ رضا امیری مقدم نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی اور تعاون کو بھی سراہا، جو اس اعلیٰ سطح کے دورے کی کامیابی کے لیے نہایت اہم تھا۔ انہوں نے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل محنت پر بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس دورے کو اعلیٰ ترین سطح پر منظم کیا۔
ایرانی سفیر نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور میں ایرانی وفد کے لیے شاندار میزبانی پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وفاقی وزرا ریاض حسین پیرزادہ، خواجہ محمد آصف، جام کمال خان، عبدالعلیم خان، محمد رضا حیات ہراج اور عطا اللہ تارڑ کی خدمات کو سراہا، جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں اور 12 اہم مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے تجارت، انفرا اسٹرکچر اور ثقافت سمیت مختلف شعبہ جات میں متعدد معاہدے کیے ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کی شروعات ہے، جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آخر میں انہوں نے ایران پاکستان دوستی زندہ باد، پائندہ باد کا نعرہ بھی لکھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی سفیر نے شکریہ ادا کیا میں ایرانی انہوں نے جنہوں نے
پڑھیں:
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان آج (ہفتہ) دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ یہ ان کا بطور صدر پہلا دورہ پاکستان ہے اور حالیہ ایران-اسرائیل جنگ کے بعد بھی ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران ہمسایہ ممالک سے گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
ڈاکٹر پزیشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آ رہا ہے جس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، دیگر وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
دورے کے دوران ایرانی صدر کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات اور وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر مذاکرات متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف، ایرانی میڈیا کی تصدیق
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ریاستی دورے کے دوران تمام باہمی دلچسپی کے امور پر خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال ہوگا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایران پاکستان کا قریبی اور برادر ہمسایہ ملک ہے، اور پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی تلاش میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے حالیہ بیان کا بھی حوالہ دیا، جس میں انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد پاکستان کی ایران کے ساتھ تعمیری مذاکرات میں کردار کو سراہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون دوہرے معیار کے خاتمے سے مشروط، صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر کے لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ ان کا استقبال کریں گے۔ وہ مزارِ اقبال پر حاضری بھی دیں گے، جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں