کمپنی نے 9 وولٹ بیٹری کے ذائقے والے چپس متعارف کرادیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
حال ہی میں ایک کمپنی نے 9-وولٹ بیٹری کے ذائقے والے چپس متعارف کرائے ہیں
عالمی شہرت یافتہ چپس بنانے والا برانڈ Rewind نے حال ہی میں 9‑وولٹ بیٹری ذائقے والے کارن چپس لانچ کیے ہیں جس کا مقصد اس تجربے کو حقیقت میں تبدیل کرنا تھا جس میں لوگ بیٹری کو زبان لگاتے تھے اور اس کا تیز ذائقہ محسوس ہوتا تھا۔
یہ محدود ایڈیشن فی الحال نیدرلینڈز میں دستیاب ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔
یہ مخصوص ذائقہ بنانے کے لیے سوڈیم بائیکاربونیٹ اور سٹریک ایسڈ ستعمال کیا گیا ہے تاکہ زبان میں بیٹری جیسا چبھنے والا ذائقہ پیدا کیا جاسکے جبکہ مخصوص قسم کے نمک ایک دھاتی فلیور دیتے ہیں۔
لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ذائقہ اصل بیٹری سے کم شدت کا ہوتا ہے۔ کمپنی Rewind نے یہ ذائقہ خاص طور پر 90 کی دہائی کے عجیب و غریب مشغلے سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کورئیر کمپنی کو موبائل گم ہونے پر صارف کو فون اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم
فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے کنزیومر کورٹ کے فیصلے کے خلاف نجی کورئیر کمپنی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ صارف کو گم شدہ موبائل فون کے ساتھ جرمانے کی رقم بھی ادا کرے۔
سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ صارف نے اپنا موبائل فون بذریعہ کورئیر لاہور بھیجا تھا جو راستے میں گم ہو گیا، اس پر کنزیومر کورٹ نے کمپنی کو 45 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل سنگل بینچ نے صارف محمد شاہد کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ کورئیر کمپنی صارف کے نقصان کی ذمہ دار ہے اور اسے موبائل فون کے ساتھ جرمانے کی رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔