کراچی میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، چینی اور چاول کے ہزاروں تھیلے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
کارروائی کے دوران ایک غیر رجسٹرڈ گودام سے 4000 چینی اور 9000 چاول کے تھیلے برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی، 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی مشترکہ کارروائی کے دوران چینی اور چاول کے 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کیے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک غیر رجسٹرڈ گودام سے 4000 چینی اور 9000 چاول کے تھیلے برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق گودام محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا۔
ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی ہدایات پر مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، اور کسی کو بھی عوامی مفاد کے خلاف ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیورو آف سپلائی اشیائے خوردونوش کی مناسب فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، اور گوداموں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیورو آف سپلائی تھیلے برآمد چینی اور چاول کے
پڑھیں:
کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
فائل فوٹوکراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔