کراچی: چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
کراچی کے علاقے کورنگی میں سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی مشترکہ کارروائی کے دوران چینی اور چاول کے 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کیے گئے۔
کارروائی کے دوران ایک غیر رجسٹرڈ گودام سے 4000 چینی اور 9000 چاول کے تھیلے برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق گودام محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا۔ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی ہدایات پر مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور کسی کو بھی عوامی مفاد کے خلاف ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیورو آف سپلائی اشیائے خوردونوش کی مناسب فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے اور گوداموں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیورو آف سپلائی
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔