اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں خود کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے.

اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کی آج صبح پشاور ایئرپورٹ سے دبئی کی فلائٹ تھی اعظم سواتی کو پشاور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی.

(جاری ہے)

علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکام کے باوجود اعظم سواتی کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا وکیل نے کہا کہ عدالت نے کل احکام جاری کیے تھے کہ اعظم سواتی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا جائے. وکیل نے درخواست میں کہا کہ اعظم سواتی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، عدالتی احکام کے باوجود اعظم سواتی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جو توہین عدالت کے مترادف ہے، لہٰذا متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.                                                                                                                                                                                                    

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیرون ملک جانے اعظم سواتی کو

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کیسز سے بری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری کر دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے پیش کیے گئے شواہد میں جرم ثابت نہیں ہوا، لہٰذا اعظم سواتی کو دونوں مقدمات میں بری کیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متنازع ٹوئٹس پر دو علیحدہ مقدمات درج کیے تھے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سناتے ہوئے اعظم سواتی کو دونوں کیسز سے مکمل طور پر بری قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری
  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کیسز سے بری
  • عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
  • عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا
  • شِیخ رشید کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک دیا گیا
  • شیخ رشید کو عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ روانگی سے روک دیا گیا
  • پشاور ہائیکورٹ :اعظم سواتی کو 10دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • کوہستان اسکینڈل: پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو نیب انکوائری میں شامل ہونے کا حکم