’بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جاؤں گی‘، برطانوی ہائی کمشنر قومی ایئرلائن کی مداح!
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جائیں گی۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور کہا کہ بہت جلد میں پی ائی اے کی پرواز سے براہ راست مانچسٹر جاوں گی۔
جین میریٹ کو ہوابازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا اور پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔
پی آئی اے کے سی ای او نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہواباز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی، برطانوی سفیر نے پی آئی اے کے لیےنیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا۔
سی ای او کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کو پروازوں کی بحالی میں انتھک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان برطانوی ہائی کمشنر پی آئی اے کے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔