Daily Sub News:
2025-08-06@22:34:15 GMT

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے)کی کپتان بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں اور قومی ایئر لائن کے سی ای او کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز میں سفر کیا۔اس موقع پر جین میرٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کاونٹرز اور مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کا بھی معائنہ کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں ی جلد بحالی پر ان کا پاکستان کی قومی ایئر لائن کے طیارے میں سفر کرنا مشن ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا وفاقی حکومت کا بجلی بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ فیض آباد احتجاج کیس، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز ڈونلڈ ٹرمپ آرمینیا و آذربائیجان کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاوس بلالیا چھ ماہ میں ساڑھے 3لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے، غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں دعوی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر جین

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں

سٹی42:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور ان کے ساتھ  پانچ دوسرے ارکان پارلیمنٹ اور تین ارکان صوبائی اسمبلی  کی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی۔ عمر ایوب کو عدالت نے دہشتگردی کے مقدمہ میں مجرم قرار دے کر دس سال قید کی سزا سنا دی تھی۔ قانون کے مطابق دہشتگردی کا مجرم  پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کا رکن نہیں بن سکتا۔

الیکشن کمیشن نے اے ٹی سی عدالت فیصل آباد سے سزایافتہ تمام ارکان اسمبلی  کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ 
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں  پی ٹی آئی کے رکن عمر ایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا اور  سینٹ میں شبلی فراز کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا۔ پی ٹی آئی نے ان دونوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنوا رکھا تھا۔
 الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی اور سنی اتحاد کوسنل کے سربراہ  صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل،رائے حیدر علی کی بھی قومی اسمبلی کی رکنیت آج ختم کر دی اور ان  کو ڈی نوٹیفائی کردیا 

خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا

الیکشن کمیشن نے آج  پنجاب اسمبلی  کے انصر اقبال، جنید افضل ساہی، رائے مرتضی اقبال کی بھی رکنیت ختم کر دی اور ان کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت پانچ ارکان قومی اسمبلی کو نا اہل قرار دیکر ڈی نوٹیفائی کیا ، سینیٹ کا ایک ہی رکن نا اہل قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کیا اور  پنجاب اسمبلی  کے تین ارکان کو نا اہل قرار دیکر ڈی نوٹیفائی کیا
پی ٹی آئی کے یہ تمام لیڈر سانحہ نو مئی  کے دوران ہونے والے تشدد اور ریاستی اداروں پر حملوں  کے مقدمہ میں ملوث پائے گئے تھے۔ فیصل آباد ن کی انسداد دہشتگردی عدالت نے دو سال تک سماعت کے بعد گزشتہ روز ان سب کو مجرم قرار دے کر دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس سزا کے ساتھ ہی یہ سب لوگ پاکستان کی پارلیمنٹ اور کسی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کے لئے بھی نا اہل ہو گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے ان کو نا اہل قرار دینے کا نوٹیفیکیشن آج کیا ہے۔

4 روزہ تعطیلات، بڑی خوشخبری آگئی

اب الیکشن کمیشن ان لوگوں کی نا اہلی سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستوں پر نئے الیکشن کا انتظام کر کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا باز بناکر کپتان کی کیپ پیش کی
  • برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی مداح، سفر کی ویڈیو جاری کر دی
  • ’بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جاؤں گی‘، برطانوی ہائی کمشنر قومی ایئرلائن کی مداح!
  • نیب میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجزپر اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستانی طلبہ کے لئے برطانیہ میں مفت تعلیم کا سنہری موقع
  • پاکستانی طلبا کیلئے یوکے شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں آج سے کھل گئیں
  • الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
  • وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق