اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں،باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدرمملکت آصف علی زرداری نے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں ،دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تعلقات کو

پڑھیں:

بطور سفارتکار میرا مشن ہمیشہ پاکستان اور امارات کے تعلقات بہتر بنانا رہا: فیصل ترمذی

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنی مدت سفارتکاری کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا بطور سفارتکار میرا مشن ہمیشہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانا رہا ہے، خاص طور پر تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں اور مجھے فخر ہے کہ ہم نے ان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم اقدامات کیے۔

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے لیے الوداعی تقریب ویسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کی جانب سے دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

اس تقریب کا اہتمام ویسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے ڈاکٹر ظفر طاہر اور ڈاکٹر فاطمہ خالد نے کیا، جنہوں نے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی سفارتی اور سماجی خدمات کو سراہا۔

ڈاکٹر ظفر طاہر نے کہا کہ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر سیاحت اور تجارت کے شعبے میں، انہوں نے اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں متعارف کروا کر پاکستانی سیاحت کے دروازے کھولے اور عرب سیاحوں کو پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

ڈاکٹر فاطمہ خالد نے سفیر ترمذی کی سفارتی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر سجائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفیرِ پاکستان کی محنت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات میں نئے دریچے کھولے ہیں۔

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنی تقریر میں دبئی اور ابو ظبی میں گزارے گئے اپنے 3 سال کا ذکر کرتے ہوئے کہا یہ 3 سال میری زندگی کے سب سے شاندار سال رہے ہیں، میری بیوی اور میں ہمیشہ دبئی اور ابو ظبی کو اپنا گھر سمجھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں اب ماسکو میں نئے سفارتی مشن کے لیے جا رہا ہوں، لیکن میں ہمیشہ متحدہ عرب امارات جیسے خوبصورت ملک کی یادیں اپنے ساتھ لے کر جاؤں گا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ظفر طاہر نے سفیر فیصل ترمذی کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی، جس کا مقصد ان کی یو اے ای اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا اعتراف تھا۔

تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد، مختلف سفارتی اہلکار، اماراتی اور پاکستانی کاروباری برادری اور سفیر پاکستان فیصل نیاز کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں‘ حکومت نے بہت مراعات دی ہیں: گورنر
  • افغان سفیر سے ملاقات، تعلقات بڑھانے پر خطے میں امن ہو سکتا: بیرسٹر سیف 
  • صدرمملکت آصف علی زرداری سے سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او کی کاشغر میں ملاقات، پاکستان میں کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں بارے آگاہ کیا
  • صدرمملکت آصف علی زرداری کا ڈاکٹروقارمسعود کے انتقال پر افسوس کا اظہار
  • عمان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان کی پاکستانی نژاد کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر وائرل
  • بطور سفارتکار میرا مشن ہمیشہ پاکستان اور امارات کے تعلقات بہتر بنانا رہا: فیصل ترمذی
  • امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ کی ٹیکسٹائل اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں
  • صدر زرداری کا دورہ؛ پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • امریکا میں پاکستانی سفیر ملکی ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینے کیلئے سرگرم
  • وزیر خزانہ کی شام کے سفیر سے ملاقات، پاک شام تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق