قومی اسمبلی اجلاس؛ کے الیکٹرک سے متعلق متعدد اراکین نے شکایات کے انبار لگا دیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کے الیکٹرک سے متعلق متعدد اراکین قومی اسمبلی کی شکایات سامنے آگئیں۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے شکایت لگاتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے پورے علاقے کے فیڈر بند کر دیے جاتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سوال پر کراچی کے تمام ایم این ایز نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔
پی پی پی رکن منور علی تالپور نے کہا کہ اگر ایک یا دو گھر بجلی کا بل نہیں دیتے تو انکی بجلی کاٹیں، یہ کیا پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دیتے ہیں۔
وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو نے یقین دلایا کہ بجلی سے متعلق سب کی جو شکایات ہیں ان کو حل کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ ممبران کو بلائیں ان سے میٹنگ کریں اور مسئلہ حل کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کے الیکٹرک سے متعلق سوال مؤخر کر دیا۔ انہوں نے کراچی کے مسئلے پر متعدد اراکین کو وزیر مملکت سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔
ایاز صادق نے کہا کہ امین الحق صاحب اور باقی ممبران جائیں اور وزیر مملکت کے ساتھ میٹنگ کریں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان قومی اسمبلی کے الیکٹرک نے کہا کہ
پڑھیں:
باقر قالیباف کی پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات
دورے کے دوران محمد باقر قالیباف لاہور اور کراچی کا بھی جائیں گے، ان شہروں میں وہ ثقافتی و مذہبی شخصیات، دانشوروں، تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلسِ شورائے اسلامی کے سربراہ محمد باقر قالیباف تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے چند اسلام آباد میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے پر محمد باقر قالیباف اور ان کے وفد کا ایاز صادق اور پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اسپیکرز اور ارکانِ پارلیمان کے علاوہ اعلیٰ حکومتی شخصیات، بشمول وزیرِاعظم محمد شہباز شریف، سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ قالیباف اپنے قیام کے دوران لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے، جو پاکستان کے ثقافتی اور اقتصادی مراکز ہیں۔ ان شہروں میں وہ ثقافتی و مذہبی شخصیات، دانشوروں، تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔ اس سرکاری وفد میں قالیباف کے ہمراہ فدا حسین مالکی، محمد نور دہانی، رحمدل بامری، مهرداد گودرزوند اور فضل الله رنجبر بھی شامل ہیں۔