حنیف محمد ٹرافی کا آغاز 29 اگست کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 29 اگست کو 4روزہ حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔
قائد اعظم ٹرافی میں دو ٹاپ ٹیمیں شرکت کی حقدار ہوں گی، یوں پہلی بار اخراج سے بچنے کے لیے کراچی کا فائنل کھیلنا ضروری ہے۔
حنیف محمد ٹرافی میں شریک 12 ریجنل ٹیموں کو 2پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں فیصل آباد، لاہور بلوز، حیدرآباد، کراچی وائٹس، کوئٹہ، آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں جبکہ پول بی میں راولپنڈی، فاٹا، کراچی بلوز، ملتان، ڈیرہ مراد جمالی اور لاڑکانہ کو رکھا گیا ہے۔
ہر پول میں راؤنڈ روبن لیگ کی بنیاد پر 5 میچز کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا
بلوچستان میں مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت سے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کر دیا ہے۔
لیویز کے مطابق، اے سی محمد افضل اور ان کے بیٹے کو دو ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔
اغوا کاروں نے حال ہی میں ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں مغوی اپنی رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کر رہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ نے بتایا تھا کہ اے سی اور بیٹے کو 10 اگست کے روز دہشت گردوں نے اغوا کیا، ملزمان کی نشاندہی اور معلومات دینے والوں کیلیے پانچ کروڑ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مغوی اسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور بیٹے کو شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شہید قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اسٹنٹ کمشنر محمد افضل کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ محمد افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل فرض شناس ۔ محنتی اور قابل افسر تھے اور وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور انکے بیٹے کو شہید کرنے والے درندے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔