26 فٹ سے اونچا سورج مکھی کا پودا خبروں کی زینت کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
امریکی ریاست انڈیانا کے ایک مالی کا کہنا ہے کہ اُس کا سورج مکھی کا پودا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے سے صرف ایک فٹ کے فاصلے پر ہے اور جس کی نشونما جاری ہے۔
ریاست انڈیانا کے شہر فورٹ وین کے رہائشی، ایلکس بیبچ کا سورج مکھی کا پودا گزشتہ ہفتے امریکی ریکارڈ سے تجاوز کر گیا جب اُس کی اونچائی 26 فٹ 8 انچ تک پہنچ گئی۔
Alex Babich, local extreme gardener, started growing sunflowers six years ago.
— WANE 15 (@wane15) August 6, 2025
ایلکس بیبچ کے مطابق، اُن کا پودا مسلسل بڑھ رہا ہے اور اب وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ سے صرف ایک فٹ پیچھے ہے، موجودہ عالمی ریکارڈ 30 فٹ 1 انچ ہے، جو 2014 میں جرمنی میں قائم ہوا تھا۔
فورٹ وین کی شہری انتظامیہ ایلکس بیبچ کی کوشش میں مدد کررہی ہے اورانہیں ایک چیری پکر فراہم کی ہے تاکہ وہ پودے، جنہیں بیبچ نے کلوورکا نام دیا ہے، شرارتی گلہریوں سے بچا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ایلکس بیبچ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ واقعی فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ’میں اصل میں یوکرین سے ہوں، ہم 1991 میں یہاں ہجرت کر کے آئے تھے، ہم چرنوبل سے فرار ہوئے اور فورٹ وین میں رہنا شروع کیا۔ یہاں سب کچھ شاندار رہا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ انہیں اس وقت بیحد تعاون حاصل ہے۔ ’لوگ ہماری بھرپور حمایت کر رہے ہیں، اور ہم اس کے بدلے کچھ دینا چاہتے ہیں۔ تو آئیے یہ ریکارڈ واپس امریکا لے کر آئیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیانا سورج مکھی فورٹ وین گننز ورلڈ ریکارڈ یوکرینذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیانا سورج مکھی فورٹ وین گننز ورلڈ ریکارڈ یوکرین ایلکس بیبچ سورج مکھی فورٹ وین کا پودا
پڑھیں:
خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ بارے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔خواجہ آصف نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اگر بکواس کرنے کا کوئی پرائم ٹائم سلاٹ ہوتا تو یوتھیاز اس کی شہ سرخی ہوتے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔