پیٹرولیم لیوی سے حکومت کی نان ٹیکس آمدن 4.96 کھرب روپے تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدن 4 ہزار 959 ارب روپے تک پہنچ گئی جس میں سب سے بڑا حصہ پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولیوں پرہے۔ وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدن مالی سال 2024 تا 25 میں ریکارڈ 4 ہزار 959 ارب روپے تک جا پہنچی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ہزار 468 ارب روپے زیادہ ہے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) سے منافع کی مد میں منتقل ہونے والی رقم کی وجہ سے ممکن ہوا۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں گزشتہ مالی سال کے 1,019 ارب روپے سے بڑھ کر 1,220 ارب روپے تک پہنچ گئیں ہیں جبکہ موجودہ مالی سال میں اس سے بھی زیادہ یعنی 1,468 ارب روپے وصول ہونے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی سال بھر میں بتدریج بڑھتی رہے گی۔ اسٹیٹ بینک کے نفع سے 2,619 ارب روپے نان ٹیکس آمدن میں شامل ہوئے ہیں۔ اس سے یہ پیٹرولیم لیوی کے بعد دوسرا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔ فی الوقت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 78 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے جس سے اگلے مالی سال 2025 تا 26 میں تقریبا 48 ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق لیوی میں مسلسل اضافے کا بوجھ بہرحال عوام پر پڑے گا اور مہنگائی میں مزید اِضافہ بھی ممکن ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیٹرولیم لیوی نان ٹیکس آمدن ارب روپے مالی سال روپے تک
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ، خریدار پریشان
کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، 2900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ 362200 روپے تک پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 2487 روپے اضافے سے 310528 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر اضافے کے بعد 3395 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے سے 359300 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1,114 روپے مہنگا ہو کر 308,041 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1,022 روپے اضافے سے 282,381 روپے ہو گئی۔
Post Views: 5