کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، ایک ماہ میں دوسرا واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے کپس کیفے پر ایک ماہ کے دوران دوسری بار فائرنگ کی گئی، جس میں کم از کم 25 گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دی گئیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں فائرنگ کے ساتھ ایک آواز سنائی دیتی ہے، ساتھ ہی ایک شخص کہتا ہے کہ ہدف کو کال کی گئی تھی مگر اس نے کال نہیں سنی، اس لیے کارروائی کرنا پڑی، اگر اب بھی جواب نہ آیا تو اگلی کارروائی جلد ممبئی میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، ذمہ داری کس نے قبول کی؟
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیفے کے کچھ ملازمین اندر موجود تھے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ 10 جولائی کو بھی اس کیفے پر فائرنگ کی گئی تھی، اس وقت بھی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، تاہم کھڑکی میں 10 گولیوں کے نشانات اور شیشے ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
پولیس کے مطابق دو مختلف جرائم پیشہ گروہوں، گورپریت سنگھ المعروف گولڈی ڈھلوں اور لارنس بشنوئی، نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم پہلی فائرنگ کے بعد ایک اور شدت پسند گروہ ببر خالصہ انٹرنیشنل کے دہشتگرد ہرجیت سنگھ لڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ فائرنگ ایک شو کے دوران نیہنگ سکھوں کے روایتی لباس اور طرز عمل پر مذاق کیے جانے کے باعث کی گئی تھی، جس سے برادری کے جذبات مجروح ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیزن 3 کے لیے کپل شرما کتنے کروڑ معاوضہ لے رہے ہیں؟
ببر خالصہ انٹرنیشنل کو کینیڈین حکومت کی جانب سے دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا ہے اور ہرجیت سنگھ لڈی بھارتی نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی کی مطلوب ترین فہرست میں شامل ہے۔
کیفے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ تشدد کے سامنے سرنگوں نہیں ہوں گے اور ان کا کیفے اپنے مہمانوں کے لیے خوش آمدید کہنے اور برادری کی نمائندگی کا استعارہ بنا رہے گا۔
ادھر ممبئی پولیس اور دیگر بھارتی سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مستقبل میں کسی بھی خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news فائرنگ کپل شرما کیفے کینیڈا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فائرنگ کپل شرما کیفے کینیڈا کپل شرما کیفے پر کی گئی
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز